سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 177 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 177

سيرة النبي عمال 177 جلد 2 ما تحت بڑے بڑے حکمران ہوں۔اگر کسی استاد کے شاگر دادنیٰ درجے کے ہیں تو اسے کوئی لائق استاد نہیں کہہ سکتا اور اگر کسی بادشاہ کے ماتحت ادنیٰ درجے کے لوگ ہوں تو اسے کوئی بڑا بادشاہ نہیں کہہ سکتا۔شہنشاہ دنیا میں عزت کا لقب ہے نہ کہ ذلت اور حقارت کا۔اسی طرح وہ نبی ان نبیوں سے بڑا ہے جس کے امتی نبوت کا مقام پاتے ہیں اور پھر بھی امتی ہی رہتے ہیں۔“ ( دعوۃ الا میر صفحہ 32 تا 35 مطبوعہ ضیاء الاسلام پریس ربوہ ) 1: بخاری کتاب فضائل اصحاب النبي باب مناقب عمر بن الخطاب صفحہ 618 حدیث نمبر 3677 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية