سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page vi of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page vi

ii بعد از خدا بعشق محمد مخمرم گر کفر ایں بود بخدا سخت کا فرم الله صلى الله اللہ تعالیٰ کی ذات کے بعد میں عشق مصطفی حملے میں دیوانہ ہو چکا ہوں۔اگر اس عشق اور دیوانگی کا نام کوئی کفر رکھتا ہے تو خدا کی قسم میں ایک سخت کا فرانسان ہوں۔آپ کا عشق رسول اس حد تک پہنچا ہوا تھا کہ عرش الہی سے اس کی سند آپ کو ان الفاظ میں عطا کی گئ هذا رَجُلٌ يُحِبُّ رَسُوْلَ اللهِ ( تذکرہ صفحہ 34 ایڈیشن 2004 ء ) یعنی یہ وہ شخص ہے جو رسول اللہ ﷺ سے محبت رکھتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے محبت رسول ہے کی وجہ سے آپ کا گھر برکتوں سے معمور اور نور سے منور کر دیا اور نور کی مشکیں آپ کے گھر میں انڈیلی گئیں۔ذکر مصطفی سے آپ کی آنکھیں پر نم ہو جاتیں اور آپ اپنے محبوب کے لئے غیر معمولی غیرت بھی رکھتے تھے۔آپ نے اپنی تحریر و تقریر، نظم و نثر ، اردو ، عربی صلى الله اور فارسی کلام میں اپنے معشوق محمد مصطفی عیہ کی مدح اور عالی مقام اور بلند مرتبت بیان کر کے عظیم الشان ورثہ چھوڑا ہے۔عشق و محبت رسول کی جو لو آپ کے سینہ میں جل رہی تھی آپ نے اس کو اپنی اولا د اور اپنے متبعین میں بھی روشن کیا۔پسر موعود حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب جن کے بارہ میں پیشگوئی مصلح موعود میں یہ الفاظ بھی آتے ہیں کہ ” وہ حسن و احسان میں تیرا نظیر ہوگا۔آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے محبت الہی اور عشق رسول کا جذ بہ ورثہ میں بھی پایا اور پیشگوئی کے الفاظ کے مطابق آپ حسن و احسان میں آپ کے نظیر تھے۔حضرت مصلح موعود نے خلافت سے پہلے اور 52 سالہ دور خلافت میں سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بیان میں عظیم الشان جہاد کیا۔آپ کے دور خلافت میں بعض ایسے مواقع بھی آئے جب ہمارے ہادی و مولیٰ حضرت محمد مصطفی علم کی شان میں گستاخانہ مواد شائع کیا گیا تو آپ نے ان کا نہ صرف منہ توڑ جواب دیا بلکہ اسلام اور۔وو