سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 323
سيرة النبي علي 323 جلد 1 کیلئے ، پھر صحابہ کی جماعت کیلئے دعائیں کرو۔اس جماعت نے اپنی جانیں، اپنے مال، اپنا وطن، اپنی بیویاں، اپنے بیٹے غرضیکہ سب کچھ اللہ کی راہ میں قربان کر دیا۔خبیث الفطرت ہے وہ انسان جو صحابہ کرام کی قدر نہیں کرتا۔پھر ان لوگوں کیلئے دعائیں کرو جنہوں نے صحابہ سے اخذ کر کے بعد میں آنے والی نسلوں کو اسلام پہنچایا۔ان میں سے محدثین کی جماعت جس نے آنحضرت ﷺ کے اقوال کو ہم تک پہنچایا۔پھر آئمہ دین کی جماعت جنہوں نے اپنی ساری عمریں صرف کر کے آنحضرت ﷺ کے اقوال سے مسائل استنباط ( الفضل 5 نومبر 1914ء) کئے۔