سیرت النبی ؐ — Page 100
سخت الفاظ استعمال فرمائے جن سے صحابہ کرام ایسے متاثر ہوئے کہ انہوں نے خوف کے مارے آپ کی قبر کو بھی ظاہر کرنا پسند نہ کیا تا آپ کے حکم کے خلاف نہ ہو جائے چنانچہ اب تک وہ قبر مبارک ایک بند مکان میں ہے جس تک جانے کی لوگوں کو اجازت نہیں۔طہارت نفس:- آنحضرت صلی اینم کی پاک سیرت پر قلم اٹھا نا کوئی آسان کام نہیں اسی لئے میں نے ابتداء میں ان مشکلات کو بیان کر کے بتایا تھا کہ سیرت تین طرح لکھی جاسکتی ہے۔تواریخ سے، احادیث سے، قرآن کریم سے اور میں نے بتایا تھا کہ سر دست میں احادیث سے اور پھر احادیث میں سے بھی جو سیرۃ بخاری سے معلوم ہوتی ہے وہ اس جگہ درج کروں گا۔میں نے سیرت کے عام ابواب پر بحث کرنے کے بعد لکھا تھا کہ سیرت انسانی کے تین حصہ ہو سکتے ہیں۔ایک وہ جو خدا تعالیٰ سے تعلقات کے متعلق ہو جس کا نام میں نے اخلاص باللہ رکھا تھا اور دوسرا جو خود اپنے نفس کے متعلق ہو اس کا نام طہارت نفس مناسب معلوم ہوتا ہے اور چونکہ اخلاص باللہ کا حصہ میں ختم کر چکا ہوں اس لئے اب دوسرے حصہ کو شروع کیا جاتا ہے جو طہارت نفس کے ہیڈ نگ کے ماتحت ہوگا۔بدی سے نفرت : - طہارت نفس کے باب میں سب سے پہلے اس بات کے متعلق شہادت بیان کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کو بدی سے سخت نفرت تھی۔اگر چہ بظاہر یہ بات کوئی عجیب نہیں معلوم ہوتی اور سوال اٹھتا ہے کہ آپ کو بدی سے کیوں نفرت نہ ہوتی جب ایک عظیم الشان قوم کے آپ رہبر اور ہادی تھے اور ہر وقت اپنے متبعین کو بدیوں سے روکتے رہتے تھے اور جس کا کام 100