سیرت المہدی (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 386 of 438

سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 386

سیرت المہدی 386 جاتی تھی۔اس کے متعلق حضور کی تاکیدی ہدایت ہوا کرتی تھی کہ کو چوان حتی الوسع بھلا مانس تلاش کیا جاوے جو جھگڑالو اور بد زبان نہ ہو۔گھوڑے شوخ نہ ہوں بلکہ اچھے سدھے ہوئے اور گاڑی صاف ستھری ہو،شکستہ نہ ہو۔تیز چلانے کو حضور کبھی پسند نہ فرماتے تھے۔کرایہ فٹن کا روزانہ واپسی پر ادا فرما دیا کرتے تھے۔کوئی بقایا نہ رہنے دیتے تھے۔گھوڑا گاڑی عمو ماً بدلتی رہتی تھی۔کسی خاص گاڑی یا گاڑی بان سے کوئی معاہدہ یا ٹھیکہ نہ تھا۔کبھی ایسا بھی ہوتا تھا کہ کوئی گاڑی بان دو تین روز متواتر آ جاتا۔سیر کے واسطے حضور عموماً مکان سے سٹیشن کی طرف ہوتے سے ہوئے ایمپرس روڈ ، شملہ پہاڑی اور وہاں سے جانب شرق لاٹ صاحب کی کوٹھی کے مشرقی جانب سے ہوتے ہوئے لارنس گارڈن مال روڈ کو تشریف لے جاتے۔گاہے انار کلی میں سے ہوتے ہوئے سرکلر روڈ پر لوہاری ،شاہ عالمی ،موچی دروازہ کے باہر باہر مکان پر تشریف لاتے۔کبھی مال روڈ ہی سے واپسی کا حکم ہو جا تا۔تنگ بازاروں میں حضور جانا پسند نہ فرماتے تھے۔زیادہ تر کھلی اور آبادی سے باہر کی سڑکوں کی طرف حضور کو رغبت تھی۔انار کلی وغیرہ کی طرف کبھی ضرور تا تشریف لے جاتے۔بعض اوقات ایسا بھی ہوتا کہ حضور کوئی حکم نہ دیتے اور میں اپنی مرضی ہی سے حضور کے حسب پسند راہوں سے ہو کر واپس لے آتا۔سیدۃ النساء حضرت ام المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہا بھی کبھی بعض اوقات براہ راست ہمیں حکم دیتیں کہ فلاں جگہ کو لے چلو۔حضور پر نور خاموش رہتے، انکار فرماتے نہ نا پسند فرماتے۔سیر کے اوقات میں گفتگو عموماً مسائل دینیہ کے بارہ میں یا نظام سلسلہ سے متعلق رہتی۔کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا کہ حضور پر نور بالکل خاموش ہی نظر آتے مگر حضور کے لبوں کی حرکت سے ذکر الہی اور تسبیحات میں مصروفیت کا یقین ہوتا تھا۔قیام لاہور کے زمانہ میں حضور پر نور لاہور کے مضافات کی مشہور سیر گاہوں میں بھی تشریف لے جاتے رہے۔مثلاً شالا مار باغ متصل باغبانپورہ۔شالا مار باغ نیا جو کسی ہندو ساہوکار نے لاہور شہر کے جنوب کی طرف چند میل کے فاصلہ پر بنوایا۔مقبرہ جہانگیر وغیرہ مگر ان مقامات میں سے شالا مار باغ متصل باغبانپورہ حضرت کو زیادہ پسند تھا۔اور حضور وہاں ایک سے زیادہ مرتبہ تشریف لے گئے۔زیادہ دیر تک وہاں قیام فرمایا اور زیادہ ہی دیر تک علیحدگی میں ٹہلتے اور دعائیں کرتے رہے۔مقبرہ جہانگیر کے غربی جانب علیحدہ