سیرت المہدی (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 285 of 438

سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 285

سیرت المہدی 285 حصہ پنجم کو توجہ دلائیں تو حضور فرماتے۔ان کو بولنے دو تم خاموش رہو اور ادھر توجہ ہی نہ کرو۔“ 1508 بسم اللہ الرحمن الرحیم محترمہ عصمت بیگم صاحبہ عرف زمانی اہلیہ حکیم حمد زمان صاحب نے بواسطہ مکرمہ محترمہ مراد خاتون صاحبه والدہ خلیفہ صلاح الدین صاحب بذریعہ تحریر بیان کیا کہ ایک روز حضور علیہ السلام سوئے ہوئے تھے اور میں پیر کی طرف فرش پر بیٹھ کر آہستہ آہستہ پیر د بارہی تھی۔حضوڑ کے پیر مبارک کا انگوٹھا ہل رہا تھا۔اتنے میں اماں جان آئیں اور حضور کو آواز دی کہ سنتے ہو ، سنتے ہو۔حضور کی آنکھ کھل گئی۔حضور نے فرمایا کہ "تم نے مجھ کو جگا دیا الہام ہورہا تھا۔کیا پتہ کہ زمانی کے لئے ہو رہا تھا اس کا بھلا ہو جاتا۔“ میں روز حضور کے پاس دعا کے لئے جاتی۔حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی دعا سے اب میری چار لڑکیاں اور ایک لڑکا سلامت ہیں۔“ 1509 بسم اللہ الرحمن الرحیم محترمہ عائشہ صاحبہ بنت احمد جان صاحب خیاط پشاوری زوجہ چوہدری حاکم علی صاحب نے بواسطہ مکرمہ محترمہ مراد خاتون صاحبہ والدہ خلیفہ صلاح الدین صاحب بذریعہ تحریر بیان کیا کہ ۱۹۰۶ء میں جب میری والدہ مرحومہ فوت ہو گئی تھیں تو مجھے اماں جی اہلیہ خلیفہ اول اپنے گھر لے گئیں۔ناشتہ وغیرہ کرایا۔پھر چار پانچ یوم کے بعد حضرت اُم المومنین مجھے اپنے گھر لے آئیں۔جہاں اب اماں جان کا باورچی خانہ ہے وہاں میرا سر دھلوا رہی تھیں۔ایک عورت میرے سر میں پانی ڈالتی جاتی تھی۔حضرت اُم المومنین میرے سر کو صابن مالتیں اور دھوتی تھیں۔وہ عورت پانی زیادہ ڈال دیتی تھی۔حضور علیہ السلام وہاں ٹہل رہے تھے۔حضور علیہ السلام نے لوٹا اس کے ہاتھ سے لے کر میرے سر پر پانی ڈالا۔پھر حضور علیہ السلام آہستہ آہستہ پانی ڈالتے جاتے تھے اور اُم المومنین کنگھی کرتی جاتی تھیں۔حضور فرماتے کہ اس طرح جوئیں نکل جائیں گی۔“ 1510 بسم اللہ الرحمن الرحیم محترمہ رسول بی بی صاحبہ اہلیہ حافظ حامد علی صاحب مرحوم و خوشدامن مولوی عبد الرحمن صاحب (جٹ ) فاضل نے بواسطه مکرمه محترمه مراد خاتون صاحبه والده خلیفه صلاح الدین صاحب بذریعہ تحریر بیان کیا کہ حضور کو گڑ کے میٹھے چاول بہت پسند تھے۔حضور مسجد میں کھانا