سیرت المہدی (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 232 of 438

سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 232

سیرت المہدی 232 حصہ پنجم کو لے آئی اس کا علاج کیا گیا، لڑکا اچھا ہو گیا۔اس کے شکرانہ میں وہ کچھ چیزیں لائی تھی پھر ہم نے گھر میں کہا کہ لے لو یہ شکر گزاری کے طور پر ہے“۔(بھاجی وہ ہے جو بدلہ کے طور پر دی جائے)۔1394 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔اہلیہ صاحبہ مولوی فضل الدین صاحب زمیندار کھاریاں نے بواسطه لجنہ اماءاللہ قادیان بذریعہ تحریر بیان کیا کہ ”میں نے درخواست کی کہ حضرت ! مرد آپ کی تقرریں سنتے رہتے ہیں۔ہم میں بھی کوئی وعظ و نصیحت کریں۔آپ نے فرمایا۔”اچھا ہم تقریر کریں گے۔پھر رات کو سب مستورات کو حضور نے بلا بھیجا۔کئی بہنوں کو اس وقت بچے پیدا ہوئے ہوئے تھے اور چلوں میں تھیں۔جب ان کو معلوم ہوا تو وہ ڈولیوں میں بیٹھ کر آگئیں۔ساری تقریر تو مجھے یاد نہیں رہی یہ یاد ہے کہ حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ عورتوں میں یہ مرض حد سے بڑھا ہوا ہے کہ شرک کرتی ہیں اور پیر دستگیر کی منتیں مانتی ہیں اور ایک دوسری کی شکایت کرنا ان کا رات دن کا کام ہے۔اور عورتیں یہ دیکھنے آتی ہیں کہ یہ نماز پڑھتے ہیں یا نہیں؟ روزے رکھتے ہیں یا نہیں ؟ ان کو یہ چاہئے کہ یہ خیال کر کے آئیں کہ ہم مسلمان بننے آئے ہیں۔اور نماز کے متعلق یہ بھی خیال رکھنا چاہئے کہ عورتوں پر کچھ دن ایسے بھی آتے ہیں کہ ان میں وہ نماز اور روزے نہیں ادا کر سکتیں۔1395 بسم اللہ الرحمن الرحیم فضل بیگم صاحبہ اہلیہ مرزا محمود بیگ صاحب پٹی نے بواسطہ لجنہ اماءاللہ قادیان بذریعہ حریر بیان کیا کہ جب میری لڑکی صادقہ پیدا ہوئی جواب چوہدری فتح محمد صاحب سیال کی بیوی ہے تو میں میاں احمد نور کے مکان میں تھی۔حضور مولوی عبد الکریم صاحب کی بیوی کو روز بھیج دیتے کہ جا کر کھانا وغیرہ پکا کر دو جب ذرا دیر ہو جاتی تو آپ فوراً بلا کر بھیج دیتے اور کہتے ”مولویانی ! تم گئی کیوں نہیں؟ جلدی جاؤ“۔1396 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔اہلیہ محترمہ قاضی عبدالرحیم صاحب بھٹی قادیان نے بواسطہ لجنہ اماءاللہ قادیان بذریعہ تحریر بیان کیا کہ ایک دفعہ ایسا اتفاق ہوا کہ دونوں وقت دال پک کر آئی۔حضور کو علم ہوا تو آپ نے فرمایا۔" میں نہیں چاہتا کہ میرے مہمانوں کو دونوں وقت دال دی جائے۔میں تو بدل بدل کر کھانا کھلاؤں گا۔یہ میرے مہمان ہیں“۔