سیرت المہدی (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 208 of 438

سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 208

سیرت المہدی 208 حصہ پنجم سے لگتا رہتا تھا۔میری لڑکیاں زندہ نہیں رہتی تھیں۔جب یہ چھٹی پیدا ہوئی جس کا نام عائشہ ہے تو میں اس کو لے کر حضور کی خدمت میں گئی۔حضرت ام المومنین نے فرمایا کہ حضرت جی ! اس کی لڑکیاں زندہ نہیں رہتیں۔مرجاتی ہیں۔آپ دعا کریں کہ یہ زندہ رہے اور اس کا نام بھی رکھ دیں۔حضور علیہ السلام نے لڑکی کو گود میں لے کر دعا کی اور فرمایا۔اس کا نام جیونی ہے۔چونکہ جیونی اس نائن کا نام بھی تھا جو خادمہ تھی۔میں نے کہا کہ حضور جیونی تو نائن کا نام بھی ہے۔حضور نے فرمایا۔”جیونی کے معنی ہیں زندہ رہے۔اس کا اصل نام عائشہ ہے۔اب یہ میری چھٹی لڑکی خدا تعالیٰ کے فضل وکرم سے اب تک زندہ ہے اور صاحب اولاد ہے۔1335 بسم اللہ الرحمن الرحیم اللہ جوائی صاحبہ اہلیہ مستری قطب الدین صاحب وطن گجرات گولیکی نے بواسطہ لجنہ اماء اللہ قادیان بذریعہ تحریر بیان کیا کہ میرا سب خاندان احمدی تھاصرف میں ہی غیر احمدی تھی۔میری دیورانی نے ایک روز کہا کہ امام مہدی آیا ہوا ہے اسے مان لو۔میں نے جواب دیا کہ میرا امام مہدی آسمان سے اترے گا۔میں اسے مانوں گی تمہارا آ گیا ہے تم اس کو مان لو، میں نہیں مانتی۔میں نے ان دنوں میں نماز بھی چھوڑ دی تھی محض اس لئے کہ احمدیوں کے گھر میں نماز پڑھنے سے میری نماز ضائع ہو جاوے گی۔اس کے بعد میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک سڑک بہت لمبی چوڑی ہے اس پر بہت سے آدمی پھاوڑے لئے کھڑے ہیں اور سب سے آگے میں ہوں۔ایک شخص سفید کپڑے اور سفید داڑھی والا خوبصورت درمیانہ قد ہے۔وہ شخص یہ آواز دے رہا ہے کہ احمدیوں کا ٹولہ آرہا ہے۔دوزخ کی نالیں بند کر دو۔یہ آواز اس شخص نے دو دفعہ دی۔ایک اور شخص در از قد سیاہ فام جس کے سر پر سرخ ٹوپی تھی۔اٹھا اس نے بڑے بڑے ڈھکنے ہاتھ میں پکڑ کر دروازوں کو بند کر دیا۔آگے ایک دروازہ ہے میں اس میں سے گزری۔تو دیکھا کہ اس میں اندر سبز رنگ کے نہایت خوبصورت درخت ہیں اور گھاس کا بھی بہت ہی سبزہ ہے۔اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔میں نے صبح اٹھ کر نماز شروع کر دی۔میری دیورانی نے مجھ سے دریافت کیا کہ آج تو نے نماز کس لئے پڑھی ہے؟ میں نے کہا کہ میں آج امام مہدی پر ایمان لے آئی ہوں۔1336 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔مراد خاتون صاحبہ اہلیہ محترمہ ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب