سیرت المہدی (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 207 of 438

سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 207

سیرت المہدی 207 حصہ پنجم اللہ قادیان بذریعہ تحریر بیان کیا کہ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مجھے مائی فجو کے ہاتھ ہلایا۔حضور علیہ السلام اس وقت بیت الفکر میں بیٹھے تھے۔میں دروازہ میں آکر بیٹھ گئی۔میں نے عرض کی کہ ہمارا دل نہیں چاہتا کہ ہم جائیں کیونکہ ہم ہجرت کر کے آئے ہیں۔حضور نے فرمایا کہ کوئی فرق نہیں پڑتا۔خدا تعالیٰ پھر لے آئے گا۔فی امان اللہ۔انشاء اللہ تعالیٰ۔1332 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔عنایت بیگم صاحبہ اہلیہ مرزا محمدعلی صاحب نے بواسط لجنہ اماءاللہ قادیان بذریعہ تحریر بیان کیا کہ میں کئی بار بیعت کرنے کو گئی۔ہم چار عورتیں تھیں۔جب حضرت صاحب عصر کے بعد باہر سے تشریف لائے تو فرمایا کہ " تم یوں بیٹھی ہو جس طرح بٹالہ میں مجرم بیٹھے ہوتے ہیں۔ہم سب کی بیعت لی۔میں نے اپنے لڑکے اسکول میں داخل کرائے ہوئے تھے۔استاد نے مارا۔میں نے جا کر حضور کے پاس شکایت کی۔آپ نے فرمایا ” اب نہیں مارینگے۔تم کوئی فکر نہ کرو “ میں نے کہا حضور یتیم لڑکا ہے۔اسکول والوں نے فیس لگا دی ہے۔فرمایا ” فیس معاف ہو جائے گی۔علاوہ اس کے ایک روپیہ ماہوار جیب خاص سے مقرر فرمایا۔میں نے عرض کی کہ حضور یہ بورڈنگ میں نہیں جاتا، روتا ہے۔آپ نے فرمایا کچھ حرج نہیں گھر میں ہی رہے۔1333 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔خورشید بیگم صاحبہ اہلیہ مرزا سلطان احمد صاحب نے بواسطہ لجنہ اماءاللہ قادیان بذریعہ تحریر بیان کہا کہ میری پھوپھی صاحبہ ( حضرت مصلح موعود کی تائی) نے ہمیں بتایا کہ ایک بار حضرت صاحب چالیس دن تک ایک کمرہ میں رہے۔گھر والے کچھ کھانا بھیج دیتے کبھی آپ کھا لیتے کبھی نہ کھاتے۔جب چالیس دن کے بعد باہر تشریف لائے تو آپ نے فرمایا۔خدا تعالیٰ نے مجھے فرمایا ہے کہ ”جو بھی دنیا کی نعمتیں ہیں وہ میں سب تم کو دوں گا۔دور دراز ملکوں سے لوگ تیرے پاس آویں گے“۔تو ہم سب ہنتے تھے۔اب دیکھو وہ سب باتیں پوری ہوگئیں۔وو 1334 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔اہلیہ صاحبہ مولوی حکیم قطب الدین صاحب قادیان نے بواسطہ لجنہ اماءاللہ قادیان بذریعہ تحریر بیان کیا کہ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ آپ نے فرمایا۔عرق مکو کی بوتل لاؤ“۔میں لے گئی۔آپ اکثر شہلا کرتے تھے۔آپ کی چابیوں کا کچھا ازار بند میں بندھا ہوا ہوتا تھا جو کہ لاتوں