سیرت المہدی (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 177 of 438

سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 177

سیرت المہدی 177 حصہ چہارم بیان کیا کہ ایک دفعہ میں اپنی بیوی کو ساتھ لے کر آیا۔جب میری بیوی اندر گھر میں داخل ہونے لگی تو شادی خان دربان نے روک دیا۔ہر چند کہا گیا مگر اس نے اندر جانے کی اجازت نہ دی کیونکہ اکثر گاؤں میں اردگر د طاعون کا حملہ ہورہا تھا اور اندر جانے کی اجازت نہ تھی۔تھوڑی دیر کے بعد حضور باہر سے تشریف لے آئے۔السلام علیکم کے بعد مصافحہ بھی ہوا، حضور نے پوچھا کہ اس جگہ کھڑے کیوں ہو؟ میں نے عرض کی کہ حضور میاں شادی خان اندر جانے نہیں دیتا۔حضور نے فرمایا کہ آؤ میرے ساتھ چلو“ اور وہ اندر چلے گئے۔1267 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔میاں فضل محمد صاحب دکاندار محلہ دار الفضل نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ میری بیوی نے خواب میں دیکھا کہ میں بالکل چھوٹی ہوں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی گود میں بیٹھی ہوں۔اس وقت میں ایسی محبت سے بیٹھی ہوں جیسے کی ایک چھوٹا بچہ اپنے باپ کی گود میں بیٹھا ہوا ہے۔اس وقت حضور نے اپنی زبان مبارک سے بڑی محبت کے ساتھ فرمایا کہ میں برکت بی بی تم کو حکم دیتا ہوں کہ آئندہ تم نماز تیم سے پڑھ لیا کرو۔بیماری کی حالت میں غسل جائز نہیں ہے بیمار کو کسی حالت میں بھی غسل جائز نہیں اور میں آپ کو ایک خوشخبری دیتا ہوں وہ یہ کہ آپ کو اللہ تعالیٰ ایک لڑکا دے گا جو صالح ہوگا۔چنانچہ میں نے یہ خواب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں بمعہ نذرانہ بدست شیخ حامد علی صاحب اندر گھر میں بھیج دی۔جب وہ لڑکا پیدا ہوا تو حضور علیہ السلام نے اس کا نام ”صالح محمد رکھا۔1268 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔میاں احمد الدین صاحب ولد محمد حیات صاحب سابق ساکن چوکنا نوالی ضلع گجرات (پنجاب) نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود نے مسجد مبارک میں اپنی نشست گاہ پر تشریف رکھتے ہوئے باتوں کے دوران میں ( غالباً آپ ہی کے الفاظ ہیں ) ایک مخالف کی طرف سے آئی ہوئی مگر گالیوں سے بھری ہوئی چٹھی کے پڑھنے جانے پر حضور نے فرمایا کہ اس کو مطبع میں بھیج کر چھپوا دیا جائے یا بھیج کر چھپوادو۔تا کہ اس کا شاید بھلا ہو جائے۔فقط 1269 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔میاں خیر الدین صاحب سیکھوانی نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ جس روز عبد اللہ انتم عیسائی والی پیشگوئی کی میعاد ختم ہوگئی اس سے دوسرے دن جب کچھ سورج نکل آیا تو