سیرت المہدی (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 146 of 438

سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 146

سیرت المہدی 146 حصہ چہارم سے کہا کہ آپ بھی میری تائید کیجئے گا۔میں خاموش رہا۔جب اجلاس سے ہم باہر آ گئے۔تو میں نے کہا کہ اس بارہ میں میں آپ کی تائید نہیں کر سکتا۔مجھ سے یہ توقع نہ رکھئے۔خواجہ صاحب نے حضرت صاحب کی خدمت میں عرض کی کہ جج صاحب نے کہا ہے کہ مقدمہ کرنا حضرت کی شان کے خلاف ہے اور صلح ہو جانا ہی اچھا ہے اور مجھے تاکید کی ہے کہ حضور سے عرض کروں۔حضرت صاحب اٹھ کر بیٹھ گئے اور چہرہ سرخ ہو گیا۔اور فرمایا آپ نے کیوں نہ کہہ دیا کہ صلح اس معاملہ میں ناممکن ہے۔کرم دین کا الزام ہے کہ میں اپنے دعویٰ میں جھوٹا ہوں۔پس یہ تو خدا کے ساتھ جنگ ہے اور خدا پر الزام ہے۔نبی صلح کرنے والا کون ہوتا ہے اور اگر میں صلح کرلوں تو گویا دعویٰ نبوت کو خود جھوٹا ثابت کر دوں۔دیر تک حضرت اس معاملہ میں کلام فرماتے رہے اور چہرہ پر آثار ناراضگی تھے یہاں تک کہ کھڑے ہو گئے اور ٹہلنے لگے۔1200 بسم الله ارحمن الرحیم۔ملک مولا بخش صاحب پینشنر نے بذریعہ مولوی عبد الرحمن صاحب مبشر بذریعہ تحریر بیان کیا۔کہ ایک صاحب عبدائی عرب قادیان میں آئے تھے۔انہوں نے سنایا کہ میں نے حضرت اقدس کی بعض عربی تصانیف دیکھ کر یقین کر لیا تھا کہ ایسی عربی بجز خداوندی تائید کے کوئی نہیں لکھ سکتا۔چنانچہ میں قادیان آیا۔اور حضور سے دریافت کیا کہ کیا یہ عربی حضور کی خود لکھی ہوئی ہے۔حضور نے فرمایا۔ہاں اللہ تعالیٰ کے فضل و تائید سے۔اس پر میں نے کہا کہ اگر آپ میرے سامنے ایسی عربی لکھ دیں تو میں آپ کے دعاوی کو تسلیم کرلوں گا۔حضور نے فرمایایہ و اقتراحی معجزہ کا مطالبہ ہے۔ایسا معجزہ دکھانا انبیاء کی سنت کے خلاف ہے۔میں تو تب ہی لکھ سکتا ہوں جب میرا خدا مجھ سے لکھوائے۔اس پر میں مہمان خانہ میں چلا گیا اور بعد میں ایک چٹھی عربی میں حضور کولکھی۔جس کا حضور نے عربی میں جواب دیا۔جو ویسا ہی تھا۔چنانچہ میں داخل بیعت ہو گیا۔1201 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ملک مولا بخش صاحب پنشنر نے بذریعہ مولوی عبد الرحمن صاحب مبشر بذریعہ تحریر بیان کیا کہ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام بمعہ اہل بیت وخدام امرتسر تشریف لائے۔امرتسر کی جماعت نے ایک بڑے مکان کا انتظام کیا مگر اس خیال سے کے مرد زیادہ ہوں گے۔مکان کا بڑا حصہ مردانہ کے لئے اور چھوٹا حصہ زنانہ کے لئے تجویز کیا۔حضور نے آتے ہی پہلے مکان کو دیکھا اور اس تقسیم