سیرت المہدی (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 91 of 833

سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 91

سیرت المہدی 91 حصہ اوّل صاحب بڑی مسجد میں ٹہل رہے تھے۔میں ایک کو نہ میں قرآن شریف پڑھنے بیٹھ گیا۔اس وقت اور کوئی شخص مسجد میں نہیں تھا۔حضور نے ٹہلتے ٹہلتے ایک دفعہ ٹھہر کر میری طرف دیکھا اور میں نے بھی اسی وقت آپ کی طرف دیکھا تھا۔جب میری اور حضور کی نظر ملی تو خبر نہیں اس وقت حضور کی نظر میں کیا تھا کہ میرا دل میرے سینہ کے اندر پکھل گیا اور میں نے دعا کے لئے ہاتھ اُٹھالئے اور بڑی دیر تک دعا کرتا رہا اور حضور ٹہلتے رہے پھر آخر حضور نے ہی مجھ سے فرمایا میاں عبداللہ دعا بہت ہو چکی اب بند کرو۔میاں عبداللہ صاحب کہتے تھے میں نے اس دن سمجھا کہ یہ جو کہا جاتا ہے کہ بعض وقت کامل کی ایک نظر انسان کو کیا سے کیا بنا دیتی ہے اس کا کیا مطلب ہے۔میاں عبداللہ صاحب کہتے تھے کہ جب حضور کی محبت اور شفقت یاد آتی ہے تو میری جان گداز ہو جاتی ہے۔113 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔بیان کیا مجھ سے میاں عبداللہ صاحب سنوری نے کہ میں شروع میں حقہ بہت پیا کرتا تھا۔شیخ حامد علی بھی پیتا تھا۔کسی دن شیخ حامد علی نے حضرت صاحب سے ذکر کر دیا کہ یہ حلقہ بہت پیتا ہے۔اس کے بعد میں جو صبح کے وقت حضرت صاحب کے پاس گیا اور حضور کے پاؤں دبانے بیٹھا تو آپ نے شیخ حامد علی سے کہا کہ کوئی حصہ اچھی طرح تازہ کر کے لاؤ جب شیخ حامد علی کلمہ لا یا تو حضور نے مجھ سے فرمایا کہ پیو۔میں شرمایا مگر حضرت صاحب نے فرمایا جب تم پیتے ہو تو شرم کی کیا بات ہے۔پیوکوئی حرج نہیں۔میں نے بڑی مشکل سے رُک رُک کر ایک گھونٹ پیا۔پھر حضور نے فرمایا میاں عبداللہ مجھے اس سے طبعی نفرت ہے۔میاں عبداللہ صاحب کہتے تھے بس میں نے اسی وقت سے حقہ ترک کر دیا اور اس ارشاد کے ساتھ ہی میرے دل میں اس کی نفرت پیدا ہو گئی۔پھر ایک دفعہ میرے مسوڑھوں میں تکلیف ہوئی تو میں نے حضور سے عرض کیا کہ جب میں حقہ پیتا تھا تو یہ درد ہٹ جاتا تھا۔حضور نے جواب دیا کہ ” بیماری کیلئے حقہ پینا معذوری میں داخل ہے اور جائز ہے جب تک معذوری باقی ہے۔چنانچہ میں نے تھوڑی دیر تک بطور دوا استعمال کر کے پھر چھوڑ دیا۔میاں عبداللہ صاحب بیان کرتے ہیں کہ حضور کے گھر میں حقہ استعمال ہوتا تھا۔ایک دفعہ حضور نے مجھے گھر میں ایک تو ڑا ہوا حقہ کیلی پر لٹکا ہوا دکھایا اور مسکرا کر فرمایا ہم نے اسے تو ڑ کر پھانسی دیا ہوا ہے۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ گھر میں کوئی عورت شاید حلقہ استعمال کرتی ہوگی۔