سیرت المہدی (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 798 of 833

سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 798

سیرت المہدی 798 حصہ سوم تھے لیکن کچھ فائدہ نہ ہوا تھا۔اتفاقاً ایک نیا سول سرجن سیالکوٹ میں آگیا جس کا نام میجر ہیوگو تھا۔وہ رعیہ میں شفا خانہ کا معائنہ کرنے کے لئے بھی آیا۔تو میں نے اُسے ولی اللہ شاہ کو دکھایا۔اس نے کہا کہ علاج سے اچھا ہو سکتا ہے۔مگر تین دفعہ آپریشن کرنا پڑے گا۔چنانچہ اس نے ایک دفعہ سیالکوٹ میں آپریشن کیا۔اور دو دفعہ شفاخانہ رعیہ میں جہاں میں متعین تھا آپریشن کیا۔ادھر میں نے حضرت صاحب کی خدمت میں دعا کے لئے بھی تحریر کیا۔خدا کے فضل سے وہ بالکل صحت یاب ہو گیا اور لاٹھی کی ضرورت نہ رہی۔تب میں نے اس بزرگ کو کہا کہ دیکھئے خدا کے فضل سے حضرت صاحب کی دعا کیسی قبول ہوئی۔اس نے کہا کہ یہ تو علاج سے ہوا ہے۔میں نے کہا کہ علاج تو پہلے بھی تھا۔لیکن اس علاج میں شفا صرف دعا کے ذریعہ سے حاصل ہوئی ہے۔927 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ جب میں نے حضرت صاحب کی بیعت کی تو ولی اللہ شاہ کی والدہ کو خیال رہتا تھا کہ سابقہ مرشد کی ناراضگی اچھی نہیں۔ان کو بھی کسی قدر خوش کرنا چاہئے تا کہ بددعا نہ کریں۔ان کو ہم لوگ پیشوا کہا کرتے تھے۔ولی اللہ، شاہ کی والدہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی اچھا جانتی تھیں اور آپ کی نسبت حسن ظن تھا۔صرف لوگوں کے طعن و تشنیع اور پیشوا کی ناراضگی کا خیال کرتی تھیں اور بیعت سے رُکی ہوئی تھیں۔اس اثناء میں وہ خود بہت بیمار ہوگئیں اور تپ محرقہ سے حالت خراب ہو گئی۔ان کی صحت یابی کی کچھ امید نہ تھی۔میں نے ان سے کہا کہ آپ اپنے برادر زادہ شیر شاہ کو جو وہاں پڑھتا تھا۔قادیان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں دعا کے لئے اور مولوی نورالدین صاحب کی خدمت میں کسی نسخہ کے حاصل کرنے کے لئے روانہ کر دو۔امید ہے کہ خدا وند کریم صحت دیگا۔چنانچہ اس کو روانہ کر دیا گیا اور وہ دوسرے دن قادیان پہنچ گیا اور حضرت صاحب کی خدمت میں درخواست دُعا پیش کی۔حضور نے اسی وقت توجہ سے دُعا کی اور فرمایا کہ میں نے بہت دُعا کی اللہ تعالیٰ ان پر فضل کرے گا۔ڈاکٹر صاحب سے آپ جا کر کہیں کہ گھبرائیں نہیں۔خدا تعالیٰ صحت دے گا اور حضرت خلیفہ اول کو فرمایا کہ آپ نسخہ تجویز فرمائیں۔انہوں نے نسخہ تجویز کر کے تحریر فرما دیا۔جس روز شام کو حضور نے قادیان میں دعا فرمائی۔اس سے دوسرے روز شیر شاہ نے واپس آنا