سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 463
سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم 463 حضرت عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ حضرت عبد اللہ بن رواحہ کو مقرر فرمایا۔(3) حضرت عبداللہ بن رواحہ حضرت نبی کریم ﷺ سے بہت محبت رکھتے تھے۔حضور کی صحبت اور مجالس سے بہت لگاؤ تھا۔غزوہ بدر سے بھی پہلے کا واقعہ ہے نبی کریم ﷺ اپنے ایک صحابی حضرت سعد بن عبادہ کی عیادت کیلئے تشریف لے جارہے تھے۔راستے میں مسلمانوں مشرکین اور یہود کی ایک مجلس جمی ہوئی تھی جن میں منافقوں کا سردار عبداللہ بن ابی بھی تھا۔حضرت عبد اللہ بن رواحہ بھی اس مجلس میں موجود تھے۔حضور کا وہاں سے گذر ہوا۔عبد اللہ بن ابی کو یہ بات پسند نہ آئی کہ حضور اس مجلس میں تشریف لائیں۔نبی کریم جس سواری پر تشریف لائے تھے ، اس سے کچھ گر دسی اڑی تھی۔ابن ابی بڑی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے کہنے لگا ہم پر گر دمت اڑاؤ۔پھر جب حضور السلام علیکم کہ کر وہاں کچھ دیر کے اور قرآن شریف سنا کر اپنا پیغام پہنچانے لگے تو عبداللہ بن ابی کہنے لگا کہ اے شخص! جو کچھ تو کہتا ہے اگر اس سے اچھا اور کچھ بھی نہیں تو بھی آپ اپنے گھر میں بیٹھے رہو۔جو کوئی وہاں آجائے اس کو بے شک یہ پیغام پہنچاؤ اور قرآن سنا دیا کرو لیکن یہ ہماری بے تکلف مجالس ہیں ان میں آکر آپ ہمیں ایذاء نہ دیا کرو اور ہماری مجالس کا ماحول خراب نہ کیا کرو۔حضرت عبداللہ بن رواحہ نجیسے غیرت ایمانی رکھنے والے فدائی وہاں موجود تھے۔انہوں نے تمام موجود مسلمانوں کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا یا رسول اللہ آپ ضرور ہماری مجالس میں تشریف لایا کیجئے ہم پسند کرتے ہیں کہ آپ ہمیں اپنی باتیں سنائیں اور ہمیں یہ بات انتہائی محبوب ہے کہ حضور ہم سے مخاطب ہوں یوں حضرت عبداللہ بن رواحہ نے اپنی غیرت ایمانی اور محبت کا اظہار نہایت بے باکی اور دلیری سے کر دکھایا۔(4) ایک اور موقع پر آنحضرت ﷺ نے ایک مہم کیلئے کچھ اصحاب کو تیار کیا۔حضرت عبد اللہ بن رواحہ بھی ان میں شامل تھے۔جمعہ کا دن تھا مہم میں شامل باقی لوگ تو روانہ ہو گئے۔جمعہ کی نماز میں حضور نے دیکھا کہ عبداللہ بن رواحہ مسجد میں موجود ہیں۔نماز جمعہ کے بعد ان سے پوچھا کہ آپ نے تو آج صبح فلاں مہم پر روانہ ہونا تھا؟ انہوں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ میری بے حد خواہش اور تمنا تھی کہ میں نماز جمعہ میں حضور کے ساتھ شریک ہو کر حضور کا خطبہ سن لوں۔اب میں فورا روانہ ہو جاؤں گا اور پیچھے سے جا کر اس دستہ سے جاملوں گا۔وہ لوگ جہاں پڑاؤ کریں گے، رات ان کے ساتھ ہی