سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ

by Other Authors

Page 454 of 586

سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 454

سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم 454 حضرت محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ یہ الزام لگاتے تھے کہ امیر معاویہ کے حق میں آپ نے تلوار کیوں نہیں اُٹھائی اور ان کا ساتھ کیوں نہیں دیا۔حضرت محمد بن مسلمہ تو امن پسندی اور صلح جوئی کی خاطر آنحضرت ﷺ کے ارشاد کی تعمیل میں لکڑی کی تلوار بنا کر اپنے گھر میں بیٹھ رہے تھے ، آپ کی وفات ماہ صفر 46 ھ میں ہوئی۔عمر 77 برس تھی۔اوصاف کریمہ حضرت محمد بن مسلمہ شامل موحد ہونے کے باعث انتہائی شجاع تھے۔ایثار و فدائیت، محبت رسول ، مال اطاعت آپ کی خصوصیات ہیں جو آپ کی زندگی میں نمایاں جھلکتی نظر آتی ہیں۔آپ کی روایات حدیث بہت ہی کم ہیں۔حالانکہ آنحضرت کے ساتھ تمام غزوات میں شامل ہوئے ، نہایت نازک اور اہم مہمات آپ کے سپرد ہوئیں لیکن احتیاط کی خاطر روایات کثرت سے بیان کرنا پسند نہیں کرتے تھے۔تاہم چند روایات سے ہی آپ کی سچائی وسیع النظری اور قول سدید کا خوب اندازہ ہوتا ہے۔آپ کے متعلق ایک روایت حضرت سہل بیان کرتے تھے کہ محمد بن مسلمہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اگر کسی جگہ نکاح کے ارادہ سے پیغام دیا جائے تو اس سے پہلے عورت کو دیکھ لینے میں حرج نہیں۔اب بظاہر یہ بات عام معاشرتی رواج یا دستور سے ہٹ کر ہی کیوں نہ ہو حضرت محمد بن مسلمہ نے نہ صرف اسے بیان کیا بلکہ اس پر عمل کرنے میں بھی انہوں نے تامل نہیں کیا۔دوسری روایت آپ کی حضرت ابوبکر کے زمانہ سے متعلق ہے۔اس سے یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ معلومات کا ذخیرہ آپ کے پاس موجود تھا جس کا پوچھنے پر اظہار کرتے تھے۔علمی مرتبه حضرت ابو بکر کو یہ مسئلہ در پیش آیا کہ میراث میں دادی کا حصہ ہے کہ نہیں۔انہوں نے فرمایا کہ مجھے اس بارہ میں حضور کی سنت یا واضح ارشاد معلوم نہیں۔اگر کسی اور صحابی کو علم ہو تو وہ مجھے بتا دیں، حضرت مغیرہ بن شعبہ نے کہا کہ اس بارہ میں مجھے آنحضرت ﷺ کا ارشاد یاد ہے کہ آپ نے دادی کے لئے چھٹا حصہ مقر فرمایا تھا۔حضرت ابو بکڑ نے فرمایا ” اس بات کی تصدیق میں کوئی گواہی پیش