سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ

by Other Authors

Page 455 of 586

سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 455

سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم 455 حضرت محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ کرے۔‘ تلاش کرنے پر حضرت محمد بن مسلمہ کے پاس سے یہ روایت مل گئی۔انہوں نے مغیرہ بن شعبہ کے حق میں گواہی دی کہ واقعی میری یادداشت کے مطابق بھی دادی کے لئے نبی کریم نے چھٹا حصہ مقرر فرمایا ہے۔(14) حضرت عمرؓ کے زمانہ میں حاملہ عورت کے چوٹ لگنے کے نتیجہ میں حمل ساقط ہونے کی دیت کے بارہ میں سوال اُٹھا تو حضرت مغیرہ بن شعبہ نے کہا کہ میں نے رسول اللہ سے سنا ہے اس کا بدلہ ایک غلام یا لونڈی ہے۔حضرت عمرؓ نے گواہی مانگی تو حضرت محمد بن مسلمہ نے گواہی دی کہ انہوں نے بھی حضور سے اس بارہ میں یہی سنا ہے۔(15) یہ تھے حضرت محمد بن مسلمہ نہایت جلیل القدر، نڈر، بے باک،اطاعت کے پتلے اور ایثار وفدائیت کا مجسمہ اللہ تعالیٰ ہمیں ان کے پاکیزہ نقوش پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین -1 -2 - 2 3 4 5 6 ابن سعد جلد 3 ص 443 الاصابہ ج 6 ص 63 ابن سعد جلد 3 ص 445 حواله جات بخاری کتاب المغازی باب قتل کعب بن الاشرف و ابو داؤد کتاب الخراج بخاری کتاب المغازی باب قتل کعب بن اشرف ابوداود کتاب الخراج و فتح الباری جلد 7 ص 262 -6 -7 -8 -9 -10 -11 -12 -13 -14 -15 ابن سعد جلد 3 ص 444 ابن سعد جلد 3 ص 445 ابن سعد جلد 3 ص 445 اصابه جز 6 س 64 اصابه جز 6 ص64 اسد الغابہ جلد 4 ص 330 منتخب کنز العمال برحاشیہ مسند جلد 5 ص266 ، ابن سعد جلد 3 ص443 مسند احمد جلد 4 ص 225 بخاری کتاب الاعتصام بالكتاب السنه باب في اجتهاد القضا