سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 52 of 64

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 52

52 میں یہاں نکما بیٹھا کیا کرتا ہوں مجھے حکم ہو تو بھیرہ چلا جاؤں وہاں درس قرآن کریم ہی کروں گا یہاں مجھے بڑی شرم آتی ہے کہ میں حضور کے کسی کام نہیں آتا اور شاید بیکار بیٹھنے میں کوئی معصیت نہ ہو فرمایا آپ کا یہاں بیٹھنا ہی جہاد ہے اور یہ بیکاری ہی بڑا کام ہے۔غرض بڑے درد ناک اور افسوس بھرے لفظوں میں نہ آنے والوں کی شکایت کی اور فرمایا یہ عذر کرنے والے وہی ہیں جنہوں نے حضور میں کے عذر کیا تھا اِنَّ بَيُوتُنَا عَوْرَةُ اور خدا تعالٰی نے ان کی تکذیب کر دی کہ اِن تُرِيدُونَ الأَفِرَارًا برادران۔میں بھی بہت کڑھتا ہوں اپنے ان بھائیوں کے حال پر جو آنے میں کو تاہی کرتے ہیں۔اور میں بارہا سوچتا ہوں کہ کہاں سے ایسے الفاظ لاؤں جو ان کو یقین دلا سکوں کہ یہاں رہنے میں کیا فائدے ہوتے ہیں۔علم صحیح اور عقائد صحیحہ بجر یہاں رہنے کے میر آہی نہیں سکتے۔ایک مفتی صادق صاحب کو دیکھتا ہوں اسلمہ اللہ و بارک لہ و علیہ وفیہ) کوئی چھٹی مل جائے یہاں موجود۔مفتی صاحب تو نقاب کی طرح ای تاک میں رہتے ہیں کہ کب زمانہ کے زور آور ہاتھوں سے کوئی فرصت کریں اور محبوب و مولی کی زیارت کا شرف حاصل کریں۔اے عزیز برادر خدا تیری ہمت میں استقامت اور تیری کوششوں میں برکت ڈالے اور تجھے ہماری جماعت میں قاتل اقتدا اور قابل فخر کارنامہ بنائے۔حضرت نے بھی فرمایا لاہور سے ہمارے حصہ میں تو مفتی صادق صاحب ہی آئے ہیں۔میں حیران ہوں کہ کیا مفتی صاحب کی کوئی بڑی آمدنی ہے اور کیا مفتی صاحب کی جیب میں کسی متعلق کی درخواست کا ہاتھ نہیں پڑتا اور مفتی صاحب تو ہنوز نو عمر ہیں اور اس عمر میں کیا کیا امنگیں نہیں ہوا کرتیں۔پھر مفتی صاحب کی یہ سیرت اگر عشق کامل کی دلیل نہیں تو اور کیا وجہ ہے کہ وہ ساری زنجیروں کو توڑ تاڑ کر دیوانہ وار بٹالہ میں اتر کر نہ رات