سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 53 of 64

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 53

53 دیکھتے ہیں نہ دن نہ سردی نہ گرمی نہ بارش نہ اندھیری آدھی آدھی رات کو پیاده پا پہنچتے ہیں جماعت کو اس نوجوان عاشق کی سیرت سے سبق لینا چاہئے۔فرمایا ہمارے دوستوں کو کس نے بتایا ہے کہ زندگی بڑی لمبی ہے۔موت کا کوئی وقت نہیں کہ کب سر پر ٹوٹ پڑے اس لئے مناسب ہے کہ جو وقت ملے اسے غنیمت سمجھیں فرمایا یہ ایام پھر نہ ملیں گے اور یہ کہانیاں رہ جائیں گی بھائیو خدا کے لئے تلافی کرو اور ان جھوٹے تعلقات کی بستگی سے دست کشی کرو اور یاد رکھو ابدی کام آنے والا تعلق یہی ہے اور کوئی نہیں باقی سارے تعلقات حسرت ہو جائیں گے یا گناہ کی صورت میں طوق گلو ہوں گے۔میں ہمیشہ حضرت کی اس سیرت سے کہ وہ بہت چاہتے ہیں کہ لوگ ان کے پاس رہیں یہ نتیجہ نکالا کرتا ہوں کہ یہ آپ کی صداقت کی بڑی بھاری دلیل ہے اور آپ کی روح کو کامل شعور ہے کہ آپ منجانب اللہ اور راستباز ہیں۔جھوٹا ایک دن میں گھبرا جاتا اور دوسروں کو دھکے دے کر نکالتا ہے کہ ایسا نہ ہو کہ اس کا پول ظاہر ہو جائے۔مجلس میں آپ کسی دشمن کا ذکر نہیں کرتے اور جو کسی کی تحریک سے ذکر آجائے تو برے نام سے یاد نہیں کرتے یہ ایک بین ثبوت ہے کہ آپ کے دل میں کوئی جلانے والی آگ نہیں ورنہ جس طرح کی ایذا قوم نے دی ہے اور جو سلوک مولویوں نے کیا ہے اگر آپ اسے واقعی دنیا دار کی طرح محسوس کرتے تو رات دن کڑھتے رہتے اور ایر پھیر کر ان ہی کا مذکور درمیان لاتے اور یوں خواس پریشان ہو جاتے اور کاروبار میں خلل آجاتا۔زنلی جیسی گالیاں دینے والا عرب کے مشرک بھی حضور سرور عالم کے مقابل نہ لا سکے مگر میں خدا تعالٰی کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ پلاک پرچہ اوقات گرامی میں کوئی بھی خلل کبھی بھی ڈال نہیں سکا تحریر میں ان موڈیوں کا بر محل ذکر کوئی دیکھے تو یہ شاید خیال کرے کہ رات دن انہیں مفسدین کا آپ ذکر کرتے ہوں گے۔مگر ایک مجسٹریٹ کی طرح جو اپنی مفوضہ ڈیوٹی