سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 4
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ اسلام 4 جو چاہیے نمکین۔دوسرے دن اس نسخہ کے استعمال سے ہیضہ سے قادیان۔پاک ہو گیا۔اب ایک راجہ کا واقعہ سنو ! تا کہ پتہ چلے کہ کس طرح حضرت مرز اعلام مرتضی صاحب کے دل میں امیر غریب سب کے لئے غیر معمولی ہمدردی تھی۔ایک بار بٹالے کا راجہ تیجا سنگھ بیمار ہوا۔اس کو ایک قسم کا پھوڑا نکل آیا جو کہ تکلیف دہ تھا۔بہت علاج کروائے مگر شفا نہ ہو سکی آخر اس نے ایک آدمی بھیج کر آپ علیہ السلام کو بلوایا۔آپ علیہ السلام کی صحیح تشخیص اور علاج کے سبب خدا تعالی نے شفا عطا کی اب جیسا کہ راجوں کا طریق ہوتا ہے کہ فوراً انعام عطا کرتے ہیں۔اسی طرح راجہ نے اپنی ریاست کے کچھ دیہات اور ایک بڑی رقم دینے کے لئے پیشکش کی لیکن آپ نے اس انعام کو قبول نہ کیا۔اور اصرار کے باوجود فرمایا ” میں ان دیہاتوں کو علاج میں ( علاج کے بدلے میں لینا ) اپنے لئے اور اپنی اولاد کے لئے جنگ سمجھتا ہوں“۔اس واقعہ سے حضرت مرزا غلام مرتضی صاحب کی عالی ہمتی اور بلند خیالی کا پتہ چلتا ہے۔مخلوقِ خدا سے دلی ہمدری کے باعث جو علاج آپ نے کیا وہ کسی انعام کے لیے نہ تھا۔نیز آپ اپنی کھوئی ہوئی ریاست