سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 3
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام 3 آپ علیہ السلام کے والد کی وفات جون 1872ء میں ہوئی۔انبیاء اور خدا کے نیک اور پاک لوگوں کے حالات کا مطالعہ کرو تو خدا تعالیٰ کی عبادت کے ساتھ ساتھ والدین کی کامل اطاعت کی صفت بھی نظر آئے گی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی بالکل اسی طرح اپنے والدین کی کامل اطاعت و فرمانبرداری کرتے نظر آتے ہیں۔چنانچہ اپنے والد کے حکم پر آپ علیہ السلام نے چار سال سیالکوٹ جا کر ملازمت بھی کی اور زمینداری کے کاموں میں بھی ان کا ہاتھ بٹایا۔اگر چہ آپ علیہ السلام کو یہ دونوں کام پسند نہ تھے۔جانتے ہو کیوں ؟ خدا نے آپ علیہ السلام سے دنیا کی اصلاح کا بڑا کام جو لینا تھا! آپ علیہ السلام کے والد کی طبیعت میں غرباء کے لئے بے حد ہمدردی و غم خواری تھی۔مخلوق خدا سے ہمدردی کی ایک اور مثال دیکھو! ایک مرتبہ قادیان میں ہیضہ کی وباء پھوٹ پڑی اور چوہڑوں کے محلہ میں تیزی سے لوگ اس کا شکار ہونے لگے۔آپ اس وقت بٹالہ میں تھے آپ کو اطلاع ملی تو فوراً قادیان تشریف لائے۔اور کھڑے کھڑے حکم دیا کہ قادیان کے عطار (عطر فروش ) آمل ، کشتے ، گڑ اور نمک وغیرہ لیتے آئیں (آمل، کشتے دیسی دوائیوں میں استعمال ہوتے ہیں)۔ان چیزوں کو مٹی کے بڑے برتنوں میں ڈلوایا گیا اور حکم دیا کہ جو چاہیے گڑ ڈال کر پیئے اور