سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 5 of 60

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 5

سیرت حضرت مسیح موعود علیه السلام 5 اپنی ہمت سے لینا چاہتے تھے۔آپ کی ساری زندگی اپنے خاندان کی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے اور اپنی ضبط شدہ جائیدادوں کے حصول کے لئے گزری۔اس کام میں تعاون کے لئے آپ چاہتے تھے کہ آپ کے دونوں بیٹے مددگار ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کامل اطاعت کی اور تشریف لے گئے۔لیکن آپ علیہ السلام جانتے تھے کہ اس طرح ان علیہ السلام کا بہت قیمتی وقت اکثر مرتبہ مقدمات کی پیروی میں ضائع ہورہا ہے وہ وقت جو خدمت دین میں صرف ہونا چاہیے۔آپ علیہ السلام کے والد صاحب کو بھی یہ احساس تھا کہ کام تو سہی ہے جو میرا چھوٹا بیٹا کر رہا ہے۔دنیا کے پیچھے بھاگنے سے کچھ فائدہ نہ ہو گا۔اپنی زندگی کے آخری ایام میں آپ کا یہ احساس شدت اختیار کر گیا۔آپ اکثر غمزدہ رہتے اور افسوس کا اظہار کرتے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کے آپ اکثر اپنے والد یعنی حضور علیہ السلام کے دادا کا یہ شعر پڑھا کرتے جس کا ایک مصرعہ یہ ہے۔ے جب تدبیر کرتا ہوں تو پھر تقدیر ہنستی ہے۔“ چنانچہ آپ نے قصبہ کے وسط میں برسرِ بازار ایک مسجد بنانے کا ارادہ کیا اور اس کے لیے قطعہ زمین جو معمولی قیمت کا تھا لیکن نیلامی میں کئی سو گنا قیمت میں لینا پڑا حاصل کر کے مسجد کی تعمیر شروع کی۔یہ چونکہ