سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 45 of 60

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 45

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ اسلام 45 فرماتے کہ اس موقع پر کوئی امتیازی سلوک کیا جاوے۔فرماتے ” میرے لئے سب برابر ہیں۔اس موقع پر امتیاز یا تفریق نہیں ہو سکتی۔" (9) میاں نجم الدین لنگر خانہ کے انچارج تھے۔ان کو بلا کر جو ہدایات فرمائی اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ علیہ السلام کس طرح چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھتے ، فرمایا:۔دیکھو بہت سے مہمان آئے ہوئے ہیں۔ان میں سے بعض کو تم شناخت کرتے ہو اور بعض کو نہیں۔اس لئے مناسب یہ ہے کہ سب کو واجب الکرام جان کر تواضع کرو۔سردی کا موسم ہے چائے پلا ؤ اور تکلیف کسی کو نہ ہو۔تم پر میر احسن ظن ہے کہ مہمانوں کو آرام دیتے ہو۔ان سب کی خوب خدمت کرو۔اگر کسی گھر یا مکان میں سردی ہو تو لکڑی یا کو نکلے کا انتظام کرو۔‘ (28) پیر سراج الحق صاحب آپ علیہ السلام کے مخلص رفیق تھے۔انہوں نے ایک بہت ہی خوبصورت واقعہ بیان کیا کہ قادیان کے پاس کے گاؤں میں ایک سکھ دیہاتی آدمی جو بہت بڑی عمر کا تھا ، ایک واقعہ بیان کیا کرتا کہ میں حضرت صاحب سے بیس سال بڑا ہوں اور بڑے مرزا صاحب آپ علیہ السلام کے والد) کے پاس میرا بہت آنا جانا تھا۔بڑے مرزا صاحب بعض دفعہ کسی بڑے افسر سے ملوانے کے لئے حضرت کو بلواتے تو