سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 41 of 60

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 41

41 کے خادم تھے۔ان سے ملے۔انہوں نے اُن کو گول کمرہ میں ٹھہرایا۔حضور علیہ السلام کو اطلاع ہوئی تو فوراً وہاں تشریف لے آئے۔فوراً ہی پر تکلف کھانا کھلایا گیا۔پھر سفر کا حال پوچھتے رہے اور بار بار فرماتے۔وو راستہ بھول جانے کی پریشانی بہت ہوتی ہے۔“ پھر خود جا کر بستر لائے اور فرمایا۔اچھا حامد علی تم اچھی طرح سے کھلا ؤ اور یہاں ہی بستر لگا دو۔“ چنانچہ حافظ حامد علی نے کھانا کھلوایا اور بستر بچھوا دیا اور جب عرفانی صاحب لیٹ گئے تو حامد علی صاحب رہانے لگے۔کہ حضور علیہ السلام کی خاص ہدایت سے بہت تھکے ہوں گے ، ذراد با دینا۔(25) اس واقعہ سے یہ پتہ چلتا ہے کہ آپ علیہ السلام کس طرح مہمان کی ہر سہولت کا خیال رکھا کرتے تھے۔مہمان نوازی کے بڑے دلچسپ واقعات آپ علیہ السلام کے اصحاب نے بیان کیے ہیں۔ایک واقعہ یوں ہے کہ حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب جو بعد میں حضرت مصلح موعود کے خصوصی معالج بنے ، پٹیالہ کے علاقہ کے رہنے والے تھے۔1907 ء کا واقعہ ہے کہ وہ جلسہ سالانہ پر حاضر ہوئے جلسہ کی آخری کا روائی کے بعد جلسہ کے عہدیداران کی میٹنگ بلائی گئی۔مسجد مبارک میں یہ اجلاس ہونا تھا۔ڈاکٹر صاحب نے صبح کا کھانا