سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 40 of 60

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 40

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ اسلام 40 خدا تعالیٰ نے آپ علیہ السلام کے دل کو ایسا وسیع بنایا اور آپ علیہ السلام کو الہام نا فرمایا۔وسع مكانك آپ علیہ السلام کے ساتھ حضرت اماں جان اور آپ علیہ السلام کے بچے سب مل کر لوگوں کا استقبال خوشی سے کرتے۔اگر لوگ تکلیف اٹھا کر محض خدا تعالیٰ کی خاطر آتے اور ان کے کھانے پینے اور رہائش کا بندوبست نہ کیا جاتا تو کس قدر تکلیف ہوتی۔ہمارا دین ہمیں مسافر کا خیال رکھنے کی تلقین کرتا ہے۔خدا تعالیٰ نے مکہ کی بے آب و گیاہ بستی کو جس طرح آباد کیا اور لوگوں کے بار بار آنے کی جگہ بنا دیا، بالکل اسی طرح خدا تعالیٰ نے قادیان کو بھی لوگوں کو بار بار آنے کی جگہ بنایا دیا۔خدا تعالی نے آپ علیہ السلام کو خبر دی کہ لوگ اس کثرت سے آئیں گے کہ راستوں میں گڑھے پڑ جائیں گے۔نمونہ کے طور پر ایک واقعہ سنیں۔حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی حیدر آباد دکن کے رہنے والے بزرگ ہیں 1893 ء میں وہ قادیان پہلی بار آئے۔اس وقت وہ ایک غریب طالب علم تھے۔شام تک بٹالہ جو قادیان سے بارہ میل ہے، پہنچے آگے سواری نہ مل سکی۔راستے کا بھی صحیح علم نہ تھا۔ہاتھ میں سبزی وغیرہ اور دوسری قسم کا سامان بھی تھا۔وہ غلط راستے پر چل نکلے۔لوگوں سے پوچھتے بچاتے کسی طور پر جب قادیان آئے تو رات کے تین بجے تھے۔حضرت حافظ حامد علی صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام