سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 42 of 60

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 42

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ اسلام 42 کھایا ہوا تھا۔لیکن آپ کو یہ خوف ہوا کہ اگر کھانا کھانے چلے گئے تو یہ اجلاس شروع نہ ہو جائے۔آپ کھانا چھوڑ کر اجلاس کے لیے مسجد مبارک چلے گئے۔پونے بارہ بجے رات کو اجلاس ختم ہوا۔لنگر خانہ بند ہو گیا تھا۔آپ اس طرح اپنی قیام گاہ پر چلے گئے۔کچھ دیر بعد دروازہ کھٹکا کہ جس دوست نے کھانا نہیں کھایا وہ ہنگر خانے جا کر کھالے چنانچہ جو کچھ لنگر خانے والوں نے پیش کیا وہ کھا لیا۔آپ کے علاوہ دو اور آدمی بھی تھے۔اگلی صبح نو بجے معلوم ہوا کہ رات حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کو خدا تعالی نے الہاما خبر دے دی تھی اس کا ذکر شیخ عبد الحق صاحب سابق معاون دارالضیافت کے خط سے سنا۔1907ء کے جلسے پر کچھ دوست ایک رات بھوکے رہے۔ساڑھے دس بجے کے قریب حضرت اقدس علیہ السلام کو الہام ہوا۔بھو کے اور بے حال کو کھانا کھلاؤ۔رات کو ہی آدمی تلاش کرنے لگے کہ جو رات کھانا کھائے بغیر سو گئے تا اُن کو جگا کر کھانا کھلایا جائے صبح حضور علیہ السلام مسجد مبارک کی پرانی سیڑھیوں پر تشریف لائے۔حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ مولوی صاحب (خلیفہ اوّل) کو بلاؤ۔چنانچہ حضرت خلیفہ اوّل تشریف لائے تو حضور علیہ السلام نے فرمایا " مولوی صاحب رات جو الہام ہوا کہ بعض دوستوں کا اضطراب اتنی جلدی عرش پر پہنچ گیا اور عرش کو ہلا دیا کہ فورا الہام کے ذریعے اُن کو کھانا کھلانے 66 ,,