سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 39 of 60

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 39

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ اسلام 39 2 چھری یا قینچی کی نوک کسی کی طرف نہ کرو نہ تیز رخ سے پکڑاؤ۔و کبھی ڈھیلا یا پتھر کسی کی جانب نہ پھینکو۔بے جا لگ جائے تو آنکھ ہی پھوٹ جائے۔- تم کیوں کوئی بری خبر جا کر سناؤ ، کوئی اور سنادے گا۔5 کشتی بے شک کھیلوئیکن کھیل کھیل میں ایک دوسرے کو ٹانگیں نہ مارو کسی نازک جگہ چوٹ لگ سکتی ہے۔- کم عمری میں روزہ رکھوانا آپ پسند نہ فرماتے۔(24) والدہ صاحبہ کے ذکر میں آپ پڑھ آئے ہیں کہ آپ علیہ السلام کی والدہ کتنی مہمان نواز تھیں۔یہ صفت حضرت مسیح موعود علیہ السلام میں بھی فطرتا آئی۔اب آپ پوچھیں گے کہ یہ کون لوگ تھے ؟ کون سے مہمان تھے جو حضور علیہ السلام کے پاس آیا کرتے تھے؟ دیکھیں ہم نے بتایا قادیان ایک چھوٹی سی گمنام بستی تھی۔جب حضور علیہ السلام نے دعویٰ مسیحت کیا تو یہ خبر دور دور تک پھیل گئی۔لوگوں کو شوق پیدا ہوا کہ اس شخص کو دیکھا جائے ، اس سے ملا جائے۔لوگ تکلیف اٹھا کر قادیان کا سفر کرتے۔اس زمانے کا سفر آسان نہ تھا۔جہاز اور آرام دہ سواریاں یا موٹریں نہ تھیں۔قادیان میں تو ریل گاڑی بھی نہ آئی تھی۔