سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 26
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کیوں نہ ہوگا ! (11) 26 26۔اس گھر میں چھوٹوں سے شفقت کا یہ نظارہ تھا کہ بھائی بہنوں کا خیال رکھتے اور بہنیں اپنے بھائیوں کا احترام کرتیں۔وہاں بچپن کی معصوم شرارتیں بھی تھیں لیکن ہمیشہ دوسروں کے ادب کے ساتھ۔یہ تفصیل ہم نے آپ کو اس لئے بتائی ہے کہ یہ کوئی معمولی بچے نہ تھے ان سے بھی خدا نے خدمت دین کا عظیم کام لینا تھا اور انہوں نے جماعت کے لئے مفید وجود بننا تھا۔آپ علیہ السلام کے یہ سب بچے خدا تعالی کی طرف سے نشان تھے جن کی خبر خدا تعالیٰ آپ کو الہا ما دیتا رہا اور جو بچے جلد فوت ہو گئے ان کی خبر بھی اس نے آپ علیہ السلام کو پہلے ہی دے دی۔آئیں! اب ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کیسے شفیق باپ تھے۔سب والدین ہی اپنے بچوں سے محبت کرتے ہیں اور اپنے رنگ میں ان کی تربیت کرتے ہیں۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بچے کیونکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک نشان تھے اس لئے آپ علیہ السلام بچوں کی بہت زیادہ خبر گیری کرتے۔بیماری میں ان کی تیماداری کرتے۔کبھی ان کو گھنٹوں بہلاتے۔کہانیاں سناتے لیکن ساتھ ساتھ تربیت کرتے نظر آتے اور سب سے بڑھ کر وہ دعائیں ہیں جو آپ علیہ السلام نے ان کے لئے مانگیں جن کا فیض قیامت تک جاری رہے گا۔انشاء اللہ