سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 27 of 60

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 27

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ اسلام 27 آپ علیہ السلام کی سب سے بڑی صاحبزادی عصمت لدھیانہ میں بیمار ہوئیں۔آپ علیہ السلام ان کے علاج میں اس طرح مصروف ہو گئے گویا اس کے بغیر زندگی محال ہے۔لیکن خدا کی منشاء سے وہ فوت ہو گئیں تو آپ علیہ السلام خدا کی رضا پر فور اراضی ہو گئے۔(12) اس طرح مرزا مبارک احمد کی بیماری میں آپ علیہ السلام انہیں دوائی دیتے۔ان کا دل بہلاتے۔ان کے پاس بیٹھتے اُن کا دل بہلانے کے لئے چھوٹی چھوٹی چڑیاں لائیں گئیں۔(13) بیماری میں بچوں سے شفقت کا سلوک صرف اپنے بچوں سے ہی نہ تھا قادیان میں جو غریب لوگ رہا کرتے تھے۔وہ بھی دوائی لینے نسخہ پوچھنے کثرت سے آتے۔آپ علیہ السلام نہایت اہم مضمون تیار کر رہے ب ہوتے اور دیہاتی عورتیں زور زور سے دروازہ بے دھڑک کھٹکھٹا تیں اور اپنی زبان میں کہتیں۔” مرزا جی ! ذرا بوا کھولو نا“ حضور علیہ السلام سب کام چھوڑ کر اس طرح اٹھتے جیسے کسی بڑے افسر کا حکم آیا ہے اور ان کی کیفیت تفصیل سے سنتے۔بعض دفعہ وہ گھر کے مسائل بھی بیان کرنے لگ جاتیں اور گھنٹہ بھر ضائع کروادیتیں۔مگر آپ علیہ السلام کوئی سخت جملہ نہ کہتے۔مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی فرماتے ہیں:۔