سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 25 of 60

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 25

سیرت حضرت مسیح موعود علیه السلام 25 25 خلیفہ المسح الرابع حمہ اللہ کی اور اس نسبت سے اُمّم طاہر کے نام سے موسوم ہوئیں۔اس طرح خدا تعالی پر کامل تو کل اور قربانی کی جزا خدا تعالی نے عطا فرمائی۔(9) صاحبزادی امتہ النصیر 28 جنوری 1903ء میں پیدا ہوئیں اور 3 دسمبر کو اسی سال وفات پاگئیں۔اُن کا جنازہ خودحضرت اقدس علیہ السلام نے اپنے ہاتھوں پر اٹھایا اور چھوٹے بازار سے نکلنے تک یعنی ڈاک خانہ تک حضور علیہ السلام خود اٹھا کر لے کر گئے۔ان واقعات سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک شفیق باپ تھے اور آپ علیہ السلام کا طرز عمل آنحضرت ﷺ کے حکم پر کہ اولاد کی عزت کرو کا مظہر تھا۔(10) یہ وہ با برکت خاندان تھا جس کی بنیاد خود خدا تعالیٰ نے رکھی تھی۔پتہ ہے بچھا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے گھر کا نام دار الامن' رکھا جسے ہم دار مسیح ، کہتے ہیں۔جب کبھی بھی آپ قادیان جائیں تو اُن با برکت کمروں کو دیکھیں کہ کس طرح وہ سادہ گھر امن و محبت کا گہوارہ تھا اور رہے گا۔انشاء اللہ۔ایسا گھر جس کی بنیا د دعاؤں سے پڑی ہو۔جہاں بزرگوں کا ادب و احترام ہو، جہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بچے آپ علیہ السلام سے ایک شفیق باپ کے علاوہ خدا تعالیٰ کی طرف سے بھیجا ہوا ایک بزرگ سمجھ کر محبت کیا کرتے تھے، امن و محبت اور سلامتی کا گہواراہ