سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 19 of 60

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 19

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ اسلام 19 والا تھا۔نماز ٹھہر ٹھہر کر اور سنوار کر پڑھتیں۔زیادہ تر کام اپنے ہاتھ سے کرتیں۔شکوہ اور چغلی سے آپ کو سخت نفرت تھی۔استغفار کثرت سے کرتیں۔جب آپ بیاہ کر قادیان آئیں تو صرف سترہ سال کی تھیں اور دیکھیں کتنی بھاری ذمہ داریاں آپ نے اٹھا ئیں۔آپ کے پانچ بچے چھوٹی عمروں میں فوت ہو گئے۔لیکن ہمیشہ صبر وشکر کے کلمات آپ کی زبان سے نکلے۔حتی کہ خدا تعالی نے ان کی نسبت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو فرمایا کہ خدا خوش ہو گیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت اماں جان کو خدا تعالیٰ نے دس بچے عطا فرمائے جن میں سے پانچ بچے چھوٹی عمروں میں فوت ہو گئے۔ان کے نام درج ذیل ہیں :۔1- صاحبزادی عصمت پیدائش 15 اپریل 1886ء 1886ء ، وفات 1891ء -2- صاحبزادہ بشیر اوّل پیدائش 17 اگست 1887 ء وفات 4 نومبر 1888ء 3 حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب 12 جنوری 1889 ء کو پیدا ہوئے اور 1914ء میں خلیفہ ثانی ہوئے۔یہ وہی موعود فرزند تھے جن کی ولادت کی خبر خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو چالیس دن کی مسلسل عبادت و چلہ کشی کے بعد پیش گوئی کی صورت میں عطا کی جسے پیش گوئی مصلح موعود کے نام سے پکارا جاتا ہے۔اس پیشگوئی میں یہ وعدہ فرمایا گیا کہ 9 سال کے عرصے میں خدا تعالیٰ آپ علیہ السلام کو ایسا بیٹا عطا