سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 18
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ اسلام 18 حضرت اماں جان کہتے ہیں۔آپ علیہ السلام کی یہ بابرکت شادی 1884ء میں ہوئی۔اب یہاں ضروری ہے کہ ہم آپ کو حضرت اماں جان کے بارے میں کچھ بتا ئیں تا کہ یہ پتہ چلے کہ وہ کتنی مقدس خاتون تھیں جن کو خدا نے اپنے مسیحا کے لئے چن لیا تھا۔خدا تعالیٰ کے چن لینے سے یہ مطلب ہوتا ہے کہ کچھ ایسی خوبیاں انسان میں ہوتی ہیں، جن کی وجہ سے خدا ان لوگوں کو چن لیتا ہے۔آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بہترین ساتھی و معاون و مددگار تھیں۔شروع شروع میں مہمانوں کو ٹھہرانے کے لئے کوئی الگ جگہ نہ ہوتی تھی۔تمام مہمان جو دور ونزدیک سے ملاقات کے لئے ، دین سیکھنے حضور علیہ السلام کی صحبت سے فیضیاب ہونے آتے وہ حضور علیہ السلام کے اپنے گھر میں ٹھہرتے۔ان کی رہائش کا انتظام، کھانے پینے کی سب ضروریات کا اہتمام حضرت اماں جان خود فرماتیں۔کئی دفعہ یہ حال ہوتا تھا کہ پورا گھر کشتی کی طرح بھر جاتا اور مزید مہمان بھی آجاتے۔آپ ذرا نہ گھبراتیں اور سب کو پیار سے ٹھہرایا کرتیں۔حضرت اماں جان کے مزاج میں سختی نہ تھی۔نہایت نرم دل اور مخلوق کی ہمدرد تھیں۔آپ کا وجود بہت عبادت گزار اور دعائیں کرنے