سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 734 of 1001

سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 734

۷۳۴ مذہبی آزادی اور دینی رواداری کے متعلق اسلامی تعلیم کا نمونہ جہاد کی بحث میں مذہبی رواداری گزر چکا ہے۔قرآن شریف نے اپنی متعدد آیات میں اس بات پر خاص زور دیا ہے کہ دین کا معاملہ ہر شخص کی ضمیر کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔پس دین میں قطعا کسی قسم کا جبر واکراہ نہیں ہونا چاہئے۔اور یہ تعلیم صرف کاغذوں کی زینت یا منبروں کی سجاوٹ نہیں تھی بلکہ اس پر نہایت دیانتداری کے ساتھ عمل کیا جاتا تھا۔چنانچہ ہم دیکھ چکے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے پہلا معاہدہ جو اسلام میں کیا یعنی وہ معاہدہ جو ہجرت کے بعد مدینہ کی یہودی آبادی کے ساتھ کیا گیا اس کی بنیاد مذہبی آزادی اور مذہبی آزادی کے اصول پر ہی قائم کی گئی تھی نے ہم یہ بھی پڑھ چکے ہیں کہ جب بنو نضیر کو ان کی غداری اور فتنہ انگیزی کی سزا میں مدینہ سے جلاوطن کیا گیا اور اس وقت انہوں نے اپنے ساتھ ان لوگوں کو بھی لے جانا چاہا جو انصار کی اولاد تھے مگر انصار کے منت ماننے کے نتیجہ میں یہودی بنادئے گئے تھے تو انصار نے انہیں مدینہ میں روک لینا چاہا لیکن جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے یہ اختلاف پیش ہوا تو آپ نے یہ فرماتے ہوئے کہ دین کے معاملہ میں جبر نہیں ہوسکتا انصار کے خلاف فیصلہ فرمایا اور بنو نضیر کو اجازت دی کہ وہ ان لوگوں کو اپنے ساتھ لے جائیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہی آگے چل کر یہ واقعات بھی ہمارے سامنے آئیں گے کہ جب خیبر کے یہودی اور نجران کے عیسائی اسلامی حکومت میں داخل ہوئے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عقیدہ اور عمل دونوں میں انہیں کامل آزادی عطا کی ہے بلکہ روایت آتی ہے کہ جب نجران کے عیسائی مدینہ میں آئے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں مسجد نبوی کے اندر اپنے طریق پر عبادت کرنے کی اجازت عطا فرمائی اور جب بعض صحابہ نے انہیں روکنا چاہا تو آپ نے ان صحابہ کومنع فرما دیا۔چنانچہ ان عیسائیوں نے مشرق رو ہو کر عین مسجد نبوی میں اپنی عبادت کے مراسم ادا کئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد بھی خلفاء اربعہ نے مذہبی رواداری کا ایک کامل نمونہ : سورة بقرة : ۲۵۷ سیرۃ ابن ہشام معاہدہ یہود بعد ہجرت : : ابو داؤد کتاب الجہاد بخاری کتاب المغازی حالات غزوہ خیبر وقصتہ اہل نجران وابو داؤد کتاب الخراج باب في اخذ الجزية وكتاب الخراج ابو یوسف فصل قصة نجران وزرقانی جلد ۳ حالات غزوہ خیبر وجلد۴ حالات وفد نجران ه: زرقانی جلد ۲ حالات وفد نجران