سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 274 of 1001

سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 274

۲۷۴ نزول وحی کے وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جو حالت ہوتی تھی اس کے متعلق حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ : لَقَدْ رَأَيْتُهُ يَنْزِلُ عَلَيْهِ الْوَحْيُ فِى الْيَوْمِ الشَّدِيدِ الْبَرْدِ فَيَفْصِمُ عَنْهُ وَإِنَّ جَبِينَهُ لَيَتَفَصَّدُ عَرَقًا دو یعنی میں نے دیکھا ہے کہ بعض اوقات سخت سردی کا دن ہوتا تھا لیکن جب آپ پر وحی اترتی تھی تو پسینہ آپ کی پیشانی سے پھوٹ پھوٹ کر بہتا تھا۔“ پھر زید بن ثابت جو آپ کے کاتب وحی تھے روایت کرتے ہیں کہ : أَنْزَلَ اللهُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَ فَخِذُهُ عَلَى فَخِذِي فَتَقْلَتْ عَلَيَّ حَتَّى خِفْتُ اَنْ تَرُضٌ فَخِذِى ثُمَّ سُرِّئَ عَنْهُ د یعنی ایک دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ران میری ران پر تھی کہ آپ پر وحی کی حالت طاری ہوئی اس وقت آپ کی ران مجھے اس قدر بوجھل محسوس ہوتی تھی کہ میں ڈر گیا کہ کہیں میری ران بوجھ سے ٹوٹ نہ جاوے۔پھر اس کے بعد آپ کی یہ حالت جاتی رہی۔“ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وحی کے نزول کے وقت چونکہ روحانی حسیں بیدار ہو کر بہت تیز ہو جاتی ہیں۔اس لیے عموماً انسان کی جسمانی طاقت معطل ہو جاتی ہے اور جسم مردہ کی طرح بے سہارا ہو کر گر جاتا ہے۔اس جگہ اس شبہ کا ازالہ بھی ضروری ہے جو بعض ناواقف اور سادہ مزاج لوگوں کے دل میں پیدا ہوا کرتا ہے کہ خدا بولتا کس طرح ہے؟ یعنی کیا خدا کی کوئی زبان ہے جس سے وہ کلام کرتا ہے؟ اس کے متعلق یا درکھنا چاہیئے کہ ہر ہستی کے حالات اور صفات کے مطابق اس کی طاقتوں کا اظہار ہوا کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ کی ہستی چونکہ نہایت لطیف اور غیر مادی اور غیر محدود اور وراء الوراء ہستی ہے اس لیے انسان کے حالات پر جو مادی بھی ہے اور مخلوق بھی اور محدود بھی اس کا قیاس ہرگز نہیں ہوسکتا۔پس یہ ایک انتہائی درجہ جہالت کا خیال ہو گا اگر یہ سمجھا جاوے کہ چونکہ انسان کو کلام کرنے کے لیے ایک گوشت کے لوتھڑے کی ضرورت ہے اس لیے خدا کی بھی کوئی ایسی زبان ہونی چاہیئے۔حقیقت یہ ہے کہ جس طرح خدا اپنی دوسری لا تعداد طاقتوں کو کام میں لاتا ہے۔اسی طرح وہ بولتا بھی ہے مگر بغیر ظاہری زبان کے اور سنتا بھی ہے مگر بغیر ظاہری کانوں کے اور دیکھتا بھی ہے مگر بغیر ظاہری آنکھوں کے۔بے شک اس کی ہستی کو محسوس کرنا انسانی عقل : بخاری کتاب التفسیر بخاری