سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 228
۲۲۸ علاوہ اُن کے لیے بطور ارہاص کے بھی تھے اور مؤخر الذکر نبی حضرت موسیٰ“ کے نائب تھے اور بھائی بھی تھے۔پس اس جسمانی اور روحانی تعلق کی وجہ سے یہ دو نبی اس نظارہ میں شامل کئے گئے۔لیکن ایک لطیف بات یہ ہے کہ جہاں حضرت بیٹی کو بوجہ جدا اور علیحدہ حیثیت رکھنے کے حضرت عیسی کے ساتھ رکھا گیا وہاں حضرت ہارون کو حضرت موسی کی ماتحتی کی وجہ سے ان سے نیچے کے مگر متصل آسمان میں دکھایا گیا۔باقی جو چھ انبیاء ہیں اُن میں سے حضرت عیسی" اور حضرت موسیٰ اور حضرت ابرا ہیم اور حضرت آدم کی خصوصیات اوپر بیان ہو چکی ہیں کہ وہ اپنی اپنی نسل اور اپنی اپنی اُمت کے نمائندوں کی حیثیت میں دکھائے گئے ہیں اور بقیہ دو انبیاء یعنی حضرت یوسف اور حضرت ادریس کی خصوصیت خود حدیث میں اس طرح مذکور ہے کہ حضرت یوسف اپنے خدا داد حسن ذاتی کی وجہ سے اور حضرت ادریس اپنے مخصوص علو مکانی کی وجہ سے ممتاز تھے۔اور انہیں اس نظارہ میں لاکر یہ اظہار مقصود تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا قدم ان امتیازی خصائص رکھنے والے نبیوں سے بھی ان کے امتیازی خصائص میں بالا اور ارفع ہے۔واللہ اعلم معراج کا ایک نظارہ اس خاص تجلی سے تعلق رکھتا ہے جو سدرۃ المنتہی پر ہوئی جس کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اس کے بیان کی الفاظ میں طاقت نہیں ہے سو اس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قرب الہی کی طرف اشارہ تھا جس میں محب ومحبوب میں جلوہ ہائے خاص کی نیرنگیوں کا ظہور ہوا جس کے بیان کی کوشش تو در کنار اس کے علم کی کوشش بھی بے سود ہے؛ البتہ یہ ظاہر ہے کہ اس نظارہ میں آپ نے خدا کی ان خاص اور ممتاز تجلیات کا مشاہدہ کیا جن کے دیکھنے کی طاقت صرف اس مقام پرپہنچ کر ہی حاصل ہو سکتی ہے جو آپ کو حاصل ہوا۔سدرہ کے نیچے چار دریاؤں کو بہتے دیکھنا جن میں دو ظاہری دریا تھے اور دو باطنی ، اس غرض کے اظہار کے لیے تھا کہ خدا کی یہ تجلیات ہر دوصورتوں میں اثر انداز ہوں گی۔ظاہر میں بھی اور باطن میں بھی۔روحانی طور پر بھی اور دنیوی رنگ میں بھی۔اور چار کے عدد میں یہ اشارہ تھا کہ آپ کی اُمت پر ظاہری اور روحانی ترقی کے دو دو دور آ ئیں گے۔ایک دور ان ہر دو قسم کی تجلیات کا خود آپ کے وجود باجود سے شروع ہوگا اور ایک بعد کے زمانہ میں آئے گا۔جب کہ مسلمان اپنے درمیانی زمانہ میں گر کر پھر دوبارہ اٹھیں گے اور اس طرح ہر دور میں دو دو تجلیات کا ظہور ہو کر چار نہریں مکمل ہو جائیں گی۔بالآ خر پنجگانہ نماز کے فرض کئے جانے کا نظارہ ہے۔اس کا ایک حصہ تو ظاہر سے تعلق رکھنے کی وجہ سے ل : مسلم ابواب الاسراء عَنْ ثَابِتٍ بَنَا نِي عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكِ