سیرت حضرت اماں جان

by Other Authors

Page 161 of 326

سیرت حضرت اماں جان — Page 161

161 نہ ہی غیر مبایعین۔کیونکہ ہر دو فریق نے یہ دعا اپنے لٹریچر میں درج کی ہے۔یہ دعا ایسے وقت میں کی گئی۔جب آپ لاہور شہر میں غریب الوطن تھیں۔اور جب ایسا وقت تھا۔جو آپ کے لئے سب سے زیادہ نازک وقت تھا۔اور بظاہر نظر آپ کے لئے دنیا اندھیر ہورہی تھی۔ایسے وقت میں جب دنیا کی تمام عورتوں کو جو جوانی کی عمر میں بیوہ ہو رہی ہوں۔سوائے رونے دھونے مین ڈالنے اور کپڑے پھاڑنے اور منہ پیٹنے اور آہ وویل کرنے کے اور کچھ نہیں سوجھتا ، اسوقت آپ کی یہ دعا آپ کے کمال استقامت اور کمال ایمان باللہ کو ظاہر کر رہی ہے۔آپ کی اس دعا کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس جہان سے رخصت ہو کر اپنے باری تعالیٰ سے جاملے اور حسب وعدہ اللى يا أَحْمَدُ اسْكُنُ أَنْتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةِ بہشت میں داخل ہو گئے۔اور آپ کے لئے بظاہر نظر مشکلات کا ایک دروازہ کھل گیا۔سب سے پہلی مشکل تو لا ہور شہر میں ہی در پیش تھی۔جہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دشمن آپ کی وفات کی خبر سنتے ہی لاہور شہر کے مختلف اطراف سے جمع ہو کر آپ کے دروازہ کے سامنے جمع ہونے شروع ہو گئے اور وہ دن جو احمدیوں کے لئے ماتم کا دن تھا۔احمدیت کے دشمنوں کے لئے خوشی کا دن بن گیا۔اور وہ لوگ جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے شدید دشمن تھے۔کسی طرح بھی گمان نہیں کر سکتے تھے۔کہ آپ کے اہل و عیال آج بخیر و عافیت لاہور سے اپنے وطن قادیان میں جاسکیں گے۔اور پھر قادیان میں بھی اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے تمام اقارب آپ کے مخالف ہی تھے۔اس لئے حضرت اُم المومنین علیہا السلام کے لئے قادیان بھی اب دوبارہ مشکلات کی جگہ تھی۔جہاں آپ کے دنیاوی رشتہ داروں سے کسی فائدہ یا ہمدردی کی امید رکھنا ایک طمع خام کا مصداق تھا۔آپ کی زندگی اور آرائش و آسائش کا محور تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ذات ہی تھی۔اور آپ کے اس جہان کو چھوڑ جانے کے بعد بظاہر نظر آپ کے قریبی رشتہ داروں کو ایک دفعہ پھر ابھر آنے کا موقع مل گیا تھا۔تیسری طرف قادیان کی قوت جذب کو بھی دھکا لگ گیا تھا۔کیونکہ قادیان میں دور دور سے آنے والے لوگ جو يَأْتُونَ من كل فج عميق و ياتيك من كل فج عميق كے ماتحت آتے تھے اور مال و تحائف لاتے تھے۔ان کا مرکزی نقطہ جو ان سب آنے والوں کی تمنا اور مقصود تھا۔یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام وہ تو اب اپنے خدا تعالیٰ سے جاملے تھے۔اس لئے کے