سیرت طیبہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 63 of 315

سیرت طیبہ — Page 63

۶۳ (۱۴) سیٹھی صاحب تو خیر مہمان تھے مجھے ایک اور صاحب نے سنایا کہ میں اپنی جوانی کے زمانہ میں کبھی کبھی حضرت مسیح موعود کے ساتھ خادم کے طور پر حضور کے سفروں میں ساتھ چلا جایا کرتا تھا۔حضرت مسیح موعود کا قاعدہ تھا کہ سواری کا گھوڑا مجھے دے دیتے تھے کہ تم چڑھو اور آپ ساتھ ساتھ پیدل چلتے تھے یا کبھی میں زیادہ اصرار کرتا تو کچھ وقت کے لئے خود سوار ہو جاتے تھے اور باقی وقت مجھے سواری کے لئے فرماتے تھے اور جب ہم منزل پر پہنچتے تھے تو چونکہ وہ زمانہ بہت سستا تھا حضور مجھے کھانے کے لئے چار آنے کے پیسے دیتے تھے اور خود ایک آنہ کی دال روٹی منگوا کر یا چنے بھنوا کر گزارہ کرتے تھے اور آپ کی خوراک بہت ہی کم تھی۔(سیرۃ المہدی جلد ا حصہ دوم صفحہ ۶۲۷، ۶۲۸) (۱۵) حضرت مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم کا ذکر اوپر گذر چکا ہے وہ بہت ممتاز صحابہ میں سے تھے اور انہیں حضرت مسیح موعود کی قریب کی صحبت کا بہت لمبا موقعہ میسر آیا تھا۔وہ بیان فرماتے تھے کہ ایک دفعہ گرمی کا موسم تھا اور حضرت مسیح موعود کے اہل خانہ لدھیانہ گئے ہوئے تھے میں حضور کو ملنے اندرون خانہ گیا۔کمرہ نیا نیا بنا تھا اور ٹھنڈا تھا میں ایک چار پائی پر ذرا لیٹ گیا۔اور مجھے نیند آ گئی۔حضور اس وقت کچھ تصنیف