سیرت طیبہ — Page 168
۱۶۸ خدا کو ڈھونڈیں۔۔۔۔۔خدا ہی ہے جو ہر دم آسمان کا نور اور زمین کا نور ہے۔اُسی سے ہر ایک جگہ روشنی پڑتی ہے۔آفتاب کا وہی آفتاب (سرچشمہ ) ہے۔زمین کے تمام جانداروں کی وہی جان ہے۔سچا زندہ خدا وہی ہے۔مبارک وہ جو اس کو قبول کرے۔“ اسلامی اصول کی فلاسفی روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۴۴۲ تا ۴۴۴) چنانچہ اپنی ایک نظم میں خدا تعالیٰ کو مخاطب کر کے فرماتے ہیں :۔ہے عجب جلوہ تری قدرت کا پیارے ہر طرف جس طرف دیکھیں وہی رہ ہے ترے دیدار کا چشمہ خورشید میں موجیں تری مشہور ہیں ہر ستارے میں تماشہ ہے تری چمکار کا دوسری جگہ حضرت افضل الرسل سید ولد آدم محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ اور آپ کے انفاس طیبہ کی برکات اور فیوض کے متعلق اپنے ایک عربی قصیدہ میں فرماتے ہیں:۔يَا قَلْبِي اذْكُرُ أَحْمَدا عَيْنَ الْهُدَى مُفْنِى الْعِدَا برا كَرِيمًا مُحْسِنا بخر الْعَطَايَا وَالْجَدا بدرٌ مُنِيرٌ زَاهِرُ في كُلِّ وَصْفِ حمدا إِحْسَانُهُ يُصْبِي الْقُلُوبَ وَحُسْنُه يُروى الصَّدى أطْلُبْ نَظِيرَ كَمَالِهِ فَسَتَنْد مَن مُلدّدًا