سیرت طیبہ محبوب کبریا ﷺ

by Other Authors

Page 58 of 99

سیرت طیبہ محبوب کبریا ﷺ — Page 58

اس کے بعد مکہ والوں کے مظالم انتہا کو پہنچ گئے اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے بعض ساتھیوں کو حبشہ کی طرف ہجرت کی اجازت بھی دے دی لیکن انہوں نے اُن کے ساتھ بھی نارواسلوک کئے اور اُن کا پیچھا بھی کیا اور حبشہ تک بھی جا کر سازشیں کیں۔اس پر بھی ان کے دل ٹھنڈے نہ ہوئے اور جب ان ظلموں کے باوجود مسلمانوں کے ایمان میں تزلزل نہ آیا تو کفار مکہ نے مسلمانوں کا کلی طور پر مقاطعہ کر دیا اور ان مظالم سے تنگ آکر مسلمان شعب ابی طالب میں محصور ہوکر رہ گئے اور تین سال متواتر شعب ابی طالب میں تکالیف اٹھاتے رہے اور تھوڑے ہی دنوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفاشعار بیوی حضرت خدیجہ اس مقاطعہ کے دنوں کی تکلیفوں کے نتیجہ میں فوت ہو گئیں اور ایک مہینہ بعد حضرت ابوطالب بھی اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔58