فرائض سیکریٹریان — Page 37
فرائض سیکر یٹریان 37 (3) سیکریٹری اصلاح وارشاد دعوۃ الی اللہ کے ذمہ ان دیگر فرائض کی بجا آوری بھی ہو گی جو مرکز کی طرف سے اس کے سپرد کئے جائیں۔(✰✰✰✰✰) سیکریٹری تعلیم (1) جماعت احمدیہ کی عام تعلیم اور علمی تربیت کا انتظام کرنا۔(2) اپنی جماعت کے ایسے بچوں کی فہرست بنائے جو تعلیم حاصل کر رہے ہیں پھر اس فہرست کو مکمل کرتے رہنا۔(3) ایسے بچوں کی فہرست بنائے جو سکول جانے کی عمر کے ہیں اور سکول نہیں جار ہے۔جو تعلیم حاصل نہیں کر رہے ان کو توجہ دلائی جائے۔(4) تعلیم کو اس قدر عام کرے کہ احمدی لڑکا اورلڑکی کم از کم ایف۔اے ضرور کرے۔ایسے بچوں کی فہرست بنائے جو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن مالی مشکلات کی وجہ سے نہیں پڑھ سکتے اور پھر مرکز سے رہنمائی حاصل کرے۔(5) کو چنگ کلاسز کا اہتمام کر کے طلباء اور طالبات کی علمی کمزوری کو دور کیا جائے۔(6) سیمینارز وسوال جواب کے ذریعہ طلباء کی رہنمائی کرنا۔(7) اپنی جماعت میں درسی کتب کی لائبریری کا قیام عمل میں لائے اور اس کو مفید بنائے۔(8) ایسی طالبات جو ایسے کالجز میں پڑھتی ہیں جہاں مخلوط تعلیم ہے ان سے مرکز سے جاری کردہ پردہ فارم پر کروا کر مرکز بھجوائے۔(9) ہر احمدی طالب علم وطالبہ کا رابطہ حضورانور کے ساتھ بذریعہ دعائیہ خطوط کروانا۔(10) امداد طلباء کی مد میں رقوم کے حصول کی کوشش کرنا۔