فرائض سیکریٹریان — Page 38
فرائض سیکر یٹریان 38 (11) مستحق ، ہونہار طلباء کوتعلیمی وظیفہ یا قرضہ حسنہ کے حصول کے لئے رہنمائی کرنا اور پھر تعلیمی قرضہ حسنہ کی واپسی میں مرکز سے تعاون کرنا۔(12) ہر ماہ باقاعدہ اپنی کارگزاری کی رپورٹ مرکزی پر فارمے پر بھجوائی جائے۔(13) سیکریٹری تعلیم کے ذمہ ان دیگر فرائض کی بجا آوری بھی ہوگی جو مرکز کی طرف سے اس کے سپرد کئے جائیں۔(☆☆☆☆☆) سیکریٹری مال ( 1 ) نظارت مال آمد سے رسید بکس، رجسٹر روز نامچہ، کھانہ اور ضروری فارمز حاصل کرنا۔(2) مقامی جماعت کے لازمی چندہ جات کا بجٹ بمطابق ہدایات نظارت مال آمد تیار کرنا اور ایک نقل اپنے پاس محفوظ رکھنا۔(3) تمام کمانے والے احمدی احباب ومستورات کو پوری شرح کے ساتھ تمام ذرائع سے حاصل ہونے والی آمد کے مطابق بجٹ میں شامل کرنا۔(4) تمام جماعتی چندہ کی وصولی کا حساب رکھنا۔(5) مقامی جماعت میں اگر ایک سے زیادہ حلقہ جات ہوں تو ہر حلقے کا حساب رکھنا۔(6) بجٹ اور وصولی کے لئے امکانی جد و جہد کرتے رہنا۔(7) اگر امین کا تقرر نہ ہوتو محصلین اور حلقہ جات کے سیکریٹریان مال سے چندہ جات کی رقوم وصول کرنا اور ان کو اس کی مطبوعہ رسید دینا۔(8) مقامی جماعت کیلئے مقامی اخراجات کا بجٹ آمد و خرچ تیار کرنا۔(9) محاسب کا تقرر نہ ہونے کی صورت میں مقامی اخراجات کا حساب رکھنا۔