فرائض سیکریٹریان

by Other Authors

Page 36 of 67

فرائض سیکریٹریان — Page 36

فرائض سیکر یٹریان 36 شمولیت کیلئے احباب جماعت کو ترغیب دلائے اور اس میں شمولیت کے لئے انتظام کرے اور ان کی نگرانی کرتار ہے۔(4) سیکریٹری اصلاح وارشاد تعلیم القرآن کا فرض ہوگا کہ واقفین عارضی کے حصول کا انتظام کرے۔اور احباب جماعت کو تحریک کرتا رہے۔مرکز کے مطالبہ کے مطابق افراد جماعت سے فارم پُر کروا کر مرکز بھجوائے۔(5) مرکز سے وفود کی اطلاع ملنے پر متعلقہ فرد تک اطلاع پہنچائے اور اسے مرکز کی ہدایت کے مطابق اس جگہ پر وقف عارضی کے طور پر جانے میں مدد اور معلومات مہیا کرنے کی کوشش کرے۔(6) وفد کی واپسی پر ان کو مرکز رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کرے یا ان سے رپورٹ لے کر مرکز بھجوانے کی کوشش کرے۔(7) سیکریٹری اصلاح وارشاد تعلیم القرآن کے ذمدان دیگر فرائض کی بجا آوری بھی ہو گی جو مرکز کی طرف سے اس کے سپر د کئے جائیں۔(✰✰✰✰✰) ایڈیشنل سیکریٹری اصلاح وارشاد (دعوت الی الله ) (1) سیکریٹری اصلاح وارشاد دعوت الی اللہ کے ذمہ دعوۃ الی اللہ کا کام منظم کرنا اور داعیان الی اللہ کے ذریعہ ( دین حق ) واحمدیت کا پیغام پہچانا ہے۔(2) سیکریٹری اصلاح وارشاد دعوت الی اللہ کے ذمہ داعیان الی اللہ کی تربیت و رہنمائی کرنا اور ان کی مساعی کو با شمر بنانے کیلئے ہرممکن کوشش کرنا ہے۔