مسلمانوں کے سائنسی کارنامے

by Other Authors

Page 97 of 128

مسلمانوں کے سائنسی کارنامے — Page 97

181 180 نے خوشبو لگانے (perfume) ، سامان زیب و زینت (cosmetics)، ٹوتھ برش (toothbrush) اور ٹوتھ پیسٹ (tooth paste ) کو رائج کیا۔اس نے چھوٹے بالوں کے فیشن کو رواج دیا۔دنیا کا پہلا زیبائش حسن کا مرکز (beauty salon) اس نے شروع کیا۔اس کی یہ سب باتیں آج کے دور میں بھی مروج ہیں۔[53] مائیکل اسکاٹ (Michael Scott) نے 1232ء میں ابن رشد کی کتاب کا ترجمہ کیا جو اس نے ارسطو کی موسیقی کی کتاب پر بطور شرح لکھا تھا۔سسلی کے بادشاہ فریڈرک دوم کے دربار میں تمام موسیقار عربی النسل تھے۔اسلامی اسپین کے ایک عالم گند سیالوی (Gundisalvi) نے موسیقی پر جو کتاب لکھی اس کا ایک باب الفارابی کی کتاب کا لفظی ترجمہ تھا۔راجر بیکن کی کتاب او پس ٹرشیم (1294 Opus tertium) میں ایک باب موسیقی پر ہے جس میں وہ اقلیدس، بطلیموس کے ساتھ ان سینا اور الفارابی کی آرا بھی قاری کی نذر کرتا ہے۔اینگل برٹ (1331 Engleberto) نے اپنی تصنیف ڈی موزیکا (De Musica) میں ابن سینا کی آرا کو بہت وقعت دی ہے۔اسلامی اسپین کے عیسائی عالم ریمنڈلل (Raymond Lull) نے جو کچھ موسیقی پر لکھا وہ عرب اساتذہ سے ماخوذ تھا۔ابن سینا کی کتاب القانون سے موسیقی والے حصے کو عیسی این الحق نے عبرانی میں منتقل کیا۔ایک اور عالم ابراہام باریہ 1236) Abraham Bar Haya) نے ابن سینا کی موسیقی کی کتاب کا عبرانی میں ترجمہ کیا اور اینڈریو الپا گو(Andrew Alpago) نے 1520ء میں لاطینی میں ترجمہ کیا۔نیز موسیٰ بن طبون نے عربی میں لکھی گئی موسیقی کی بہت سی کتابوں کو عبرانی زبان میں ڈھال کر آنے والی نسلوں پر احسانِ عظیم کیا۔المسعودی نے مروج الذھب میں عربوں میں علم موسیقی کے آغاز کا ذکر کیا اور اس کا موازنہ دوسرے ممالک میں علم موسیقی سے کیا۔اندلس کے عظیم القدر فلسفی ابو بکر ابن باجہ کو فن موسیقی میں خاص مہارت حاصل تھی۔ابنِ خلدون نے مقدمہ میں اس کو صاحب التلاحین المعروفہ لکھا ہے۔وہ عود خوب بجاتا تھا۔اس نے فن موسیقی میں نہایت عمدہ کتاب لکھی تھی اور بہت سے راگ ایجاد کیے تھے جن کو اندلس میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی [54]۔یورپ میں بہت سارے آلات موسیقی فی الحقیقت عرب اور ایرانی آلات کی نقل تھے جیسے عود سے Guitar یا Mandolin بنا۔قانون سے ہارپ (Harp)، رباب سے فڈل (Fiddle)، ئے سے فلوٹ (Flute)، بکری کی کھال سے بنے ہوئے غائیتہ سے بیگ پائپ (Bagpipe)۔مندرجہ ذیل فہرست سے ناموں کی مماثلت صاف ظاہر ہے: عرب / ایرانی آلات شعور الرباب القطر ( گیتاره ) النقارة الدف النفير الطبل زلالی ارغون طنبوره یورپ میں ان کا نام Lute Rebec Guitar Naker Adufe Anafil Atabal Xelami Organ Tambourine موسیقی پر مزید معلومات کے لیے امنون شلواہ (Ammon Shilaah) کی کتاب دی تھیوری آف میوزک ان عربک رائٹنگز ( The Theory of Music in Arabic 900-1900 Writings) مطبوعہ نچین (1979-Munchen) کا مطالعہ کرنا چاہئے۔