حضرت سودہ ؓ بنت زمعہ — Page 10
أم المؤمنین حضرت سودہ بنت زمعہ 10 دیکھ کر مجھے یہ خیال نہیں ہوا کہ اس کے قالب ( جسم ) میں میری روح ہوتی۔ازواج مطہرات میں حضرت سودہ سب سے زیادہ دراز قامت تھیں۔حضرت عائشہ کا قول ہے کہ جس نے ان کو دیکھ لیا اس سے وہ چھپ نہیں سکتی تھیں۔حضرت سودہ کے مزاج میں یہ بات پائی جاتی تھی کہ انہیں جلد غصہ آجاتا اور پھر اس کا اظہار بھی کر دیا کرتی تھیں۔ایک دفعہ آپ باہر کسی کام سے تشریف لے جارہی تھیں۔حضرت عمر فاروق کا خیال تھا کہ عورتوں کو گھر سے باہر نہیں نکلنا چاہیے۔اس کا اظہار انہوں نے ایک مرتبہ آنحضرت ﷺ سے بھی کیا تھا۔حضرت سودہ چونکہ دراز قد تھیں اس لئے پہچانی جاتی تھیں۔ایک دفعہ جب باہر تشریف لے گئیں تو حضرت عمر نے آپ کو پہچان لیا۔اور کہا ” سودہ ہم نے تم کو پہچان لیا “ یہ جملہ صلى الله حضرت سودہ کو ناگوار گزرا۔آپ نے نبی کریم ﷺ سے اس کی شکایت کی۔اس واقعہ کے بعد پردہ کی آیت نازل ہوئی۔(14) ,, ایک دفعہ ازواج مطہرات آنحضرت ﷺ کی خدمت میں حاضر تھیں انہوں نے دریافت کیا کہ یا رسول اللہ سے ہم میں سب سے پہلے کون مرے گا ؟ آپ ﷺ نے فرمایا’ جس کے ہاتھ سب سے لمبے ہوں