چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 124
124 چاند سورج گرہن نشان چاند سورج گرہن کا چودہویں صدی میں پورا ہونا خدا تعالی کی فعلی شہادت کے مطابق حدیث نبوی میں مذکور یہ عظیم الشان نشان عین چودھو میں صدی کے سر پر رمضان 1311 ہجری بمطابق 1894ء میں ظاہر ہوا۔اور کھل گیا کہ حدیث رسول کے مطابق مہدی کی صدی چودھویں ہی تھی۔چاند گرہن کی (15،14،13 ) قمری تاریخوں میں سے پہلی تاریخ 3 1 رمضان بمطابق 23 مارچ 1894 ء کو اور سورج گرہن کی قمری تاریخوں (27، 28، 29 ) میں سے دوسری تاریخ 28 رمضان بمطابق 6 اپریل 1894ء کو ہوا۔قادیان میں احباب جماعت نے حضرت مسیح موعود کی معیت میں سورج گرہن کا نظارہ کیا۔نماز کسوف حضرت مولوی سید محمد احسن صاحب امروہوی نے پڑھائی جو مسجد مبارک میں تقریباً تین گھنٹہ جاری رہی۔تاریخ احمدیت جلد 1 صفحہ 502) کسوف و خسوف کا نشان ظاہر ہونے پر مکہ مکرمہ میں بالخصوص اور دیگر تمام اسلامی ممالک میں بھی بڑی خوشیاں منائی گئیں کہ اب اسلام کی ترقی کا وقت آ گیا اور امام مہدی پیدا ہو گئے۔(تحفہ گولڑو یہ روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 154 ایڈیشن 2008) مسیح الزمان نے کیا خوب فرمایا:۔لئے تو نے بنایا اک گواہ آسمان میرے لئے تو نے چاند اور سورج ہوئے میرے لئے تاریک و تار در مشین اردو صفحہ 145۔اسلام انٹر نیشنل پبلی کیشنز لمیٹڈ ) وہ یارو جو مرد آنے کو تھا راز تم کو شمس و قمر تو آ چکا بھی بتا چکا در شین اردو صفحہ 169 اسلام انٹر نیشنل پبلی کیشنز لمیٹڈ )