حضرت سیدہ صالحہ بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 2 of 41

حضرت سیدہ صالحہ بیگم صاحبہؓ — Page 2

حضرت اقدس بھی رونق افروز تھے خطبہ نکاح پڑھا اور جانبین پر خدا تعالیٰ کے فضل خاص کا ذکر کیا۔شادی کے موقع پر حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے ایک نظم بھی لکھی۔جو کلام محمود کی تیسری نظم ہے اور اس کا ایک شعر یوں ہے:۔(13) میاں اہلحق کی شادی ہوئی ہے آج اے لوگو ہر اک منہ سے یہی آواز آتی ہے مبارک ہو! حضرت میر محمد الحق صاحب فرمایا کرتے تھے کہ ”ہمارا نکاح شعائر اللہ میں سے ہے۔“ شعائر اللہ کا مطلب ہے اللہ کی نشانیاں۔یہ بچی جس کا نام صالحہ جان رکھا گیا 12 جنوری 1897 ءکو دارالمسیح ، میں پیدا ہوئی۔یہ وہی بابرکت تاریخ اور مقام ہے جس تاریخ اور جگہ پرٹھیک 8 سال پہلے حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفتہ المسیح الثانی پیدا ہوئے تھے۔حضرت سید و صالحہ بیگم کی والدہ کا نام محمدی بیگم اور والد کا نام پیر منظور محمد صاحب تھا جو حضرت صوفی احمد جان صاحب کے بیٹے تھے۔حضرت صوفی احمد جان صاحب یعنی حضرت صالحہ بیگم کے دادا لدھیانہ (جو ہندوستان کا ایک شہر ہے ) کے علاقہ کے بہت بڑے ولی تھے، ہزاروں لوگ آپ کے مرید تھے لیکن جب آپ کی ملاقات حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی