حضرت سیدہ صالحہ بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 1 of 41

حضرت سیدہ صالحہ بیگم صاحبہؓ — Page 1

سیرتِ حضرت سیدہ اُم داؤ د صاحبہ پیارے بچو! آج سے قریباً سو سال پہلے قادیان کی پیاری بستی میں، پیارے دار اسیح میں ، 9 سالہ صالحہ بھاگتی ، دوڑتی اور اپنی سہیلی مبارکہ (حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ ) کے ساتھ کھیلتی نظر آتی ہے۔اس بچی کے متعلق مہدی دوراں حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت اماں جان سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ دونوں نے رویاء میں دیکھا کہ میاں محمد اسحق پسر حضرت میر ناصر نواب صاحب اور صالحہ بیگم بنت صاحبزادہ پیر منظور محمد صاحب کی شادی ہو رہی ہے۔قادیان سے جو اخبار نکلتا تھا اُس کا نام تھا البدر۔جس طرح آجکل بوہ سے 'الفضل، اخبار نکلتا ہے۔ایڈیٹر اخبار البدر نے اس نکاح کے متعلق 5 فروری 1906 ء کے اخبار میں لکھا۔(1) - " آج کا دن دو خوشیوں کا دن ہے۔ایک عید کی خوشی اور دوسرے ہمارے دو پیاروں کے درمیان مبارک تعلق کی خوشی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے رات رؤیا میں دیکھا سو آج ہی یہ پورا ہوا۔حضرت مولوی نورالدین صاحب نے ایک خاص جوش کے ساتھ بعد جمعہ نماز ظہر وعصر مسجد اقصیٰ میں جہاں خود