سیر روحانی — Page 54
۵۴ شوق سے اپنے دوست کو وہ لقو دیکھنے کو دیا جس نے لقو دیکھ کر اپنی جیب میں ڈال لیا اور سلام کہہ کر چل پڑا۔جب لو والے لڑکے نے لقو واپس مانگا تو اُس نے کہا کہ لقو تو میرا ہے۔یہی ان کا حال ہے ہماری چیز لے کر اس پر اپنا قبضہ جمالیتے ہیں اور پھر بڑے زور سے قہقہہ لگا کر کہتے ہیں کہ مسلمانوں کو تو کچھ پتہ ہی نہیں۔اس جگہ اس امر کا ذکر کر دینا بھی ضروری معلوم ہوتا ہے کہ گوسمیٹک نسلیں ارتقائی ترقی کی قائل ہیں لیکن قرآن کریم کے سوا دوسری سمیٹک تعلیم بھی اس بارہ میں ایک دھوکا کھا گئی ہے اور وہ یہ کہ اس نے جسمانی ارتقاء کا انکار کر دیا ہے حالانکہ روحانی ارتقاء بذاتِ خود اس بات پر دال ہے کہ جسمانی ارتقاء بھی ہوا۔بہر حال صرف قرآن کریم ہی ایک ایسی کتاب ہے جس نے اپنے دونوں پہلوؤں کے لحاظ سے اس مسئلہ کو بیان کیا ہے اور یہ اس کی برتری اور فوقیت کا ایک بڑا ثبوت ہے۔اگر کوئی کہے کہ جب آخر میں ایک جگہ آ کر شریعت کو تم نے بھی بند تسلیم کر لیا ہے تو پھر شروع میں ہی ایسا کیوں نہ کیا گیا اور کیوں شروع میں تو ارتقاء کا سلسلہ جاری رہا مگر اب وہ ارتقائی سلسلہ بند ہو گیا۔شریعت میں ارتقاء ختم ہو جانے کی وجہ اس کا جواب یہ ہے کہ اس میں بھی روحانی عالم ظاہری عالم کے مشابہ ہے اور شریعت میں ارتقاء آج اُسی طرح ختم ہو چکا ہے جس طرح انسانی جسم میں ارتقاء ختم ہو چکا ہے۔آخر انسانی جسم کے جس قدر حصے ہیں اب ان میں کونسا بنیادی فرق ہوتا ہے جس طرح آج ایک شخص پیدا ہوتا ہے، اسی طرح آج سے ہزار سال پہلے پیدا ہوا تھا اور جس طرح آج اس کے ہاتھ ، پاؤں، ناک، کان اور منہ ہوتے ہیں اسی طرح آج سے ہزار سال پہلے اس کے اعضاء ہوتے تھے پس جس طرح دهم انسانی میں بنیادی ارتقاء ختم ہو چکا ہے اسی طرح شریعت میں بھی پہلے جو ارتقاء کا سلسلہ جاری تھا وہ ختم ہو گیا ہے۔ہاں ایک بات اور ہے اور وہ یہ کہ اب گوجسمانی ترقی بند ہو چکی ہے مگر دماغی ترقی بدستور جاری ہے اور اب وہ ارتقاء جو پہلے جسم میں ہو ا کرتا تھا دماغ کی طرف منتقل ہو گیا ہے اور انسان کی دماغی قابلیتوں میں ہر روز نیا سے نیا اضافہ ہوتا ہے۔اسی طرح گواب شریعت کا نزول بند ہو چکا ہے مگر اب وہی ارتقاء اس شریعت کے معارف کی طرف منتقل ہو گیا ہے اور نئے سے نئے قرآنی اسرار دنیا پر منکشف ہوتے جارہے ہیں۔پس اس ارتقاء میں بھی روحانی عالم ظاہری عائم کے مشابہ ہے۔وہاں بھی پہلے جسمانی بناوٹ میں ارتقاء ہوا پھر خالص دماغی ارتقاء