سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 566 of 900

سیر روحانی — Page 566

نوبت خانوں کی دوسری غرض دوسرا کام کو بت خانہ سے یہ لیا جاتا تھا کہ خبر دی جاتی تھی کہ شاہی فوج آ رہی ہے۔نوبت خانے اس لئے بجائے جاتے تھے کہ والٹیر اکٹھے ہو جائیں اور دوسرے نوبت خانے اسلئے بجائے جاتے تھے کہ دھم دھم کی آواز جوش پیدا کرتی ہے اور گھوڑے بھی ہنہنانے لگ جاتے ہیں۔جیسے انگریزی فوجوں میں نوبت خانوں کی بجائے بینڈ بجایا جاتا ہے اور اُس کی غرض یہ ہوتی ہے کہ لوگوں کے اندر جوش پیدا ہو اور وہ قربانی کے لئے تیار ہو جا ئیں۔بعض جگہ باجے بھی ہوتے ہیں یا نفیریاں ۲۹ بھی ہوتی ہیں اور پرانے زمانہ میں تو ڈھول استعمال ہوتے تھے یا نفیریاں استعمال ہوتی تھیں اور اب بینڈ استعمال ہوتا ہے۔میں نے دیکھا کہ واقع میں یہ ایک بڑی شاندار کیفیت ہوتی ہوگی جب دتی کا لشکر حیدر آباد کی طرف چلتا ہو گا تو جب وہ بڑی بڑی دفیں بجتی ہونگی اور آواز پہنچتی ہوگی تو تمام ملک میں ایک شور مچ جاتا ہوگا اور ہر شخص دیکھتا ہو گا کہ اُن کے گھوڑے پیر مارتے ہوئے اور آگ نکالتے ہوئے سڑکوں پر سے چلے آرہے ہیں اور انتظار کرتا ہوگا رہے ہیں اور انتظار کرتا ہو گا کہ اکبر یا شاہ جہان یا چنگیز کی فوجیں روانہ ہوتی ہوں گی اور پھر ہزاروں ہزار کا ریلا چلتا ہوگا۔لیکن جب میں نے غور کر کے دیکھا تو مجھے معلوم ہوا کہ نوبت خانوں کی یہ بات بڑی مصنوعی چیز تھی۔ایک تو میں نے دیکھا کہ لڑائی میں انسانوں کا خون بہنا معمولی چیز نہیں اِس کے لئے انسان کوئی حکمت بتا تا ہے ،غرض بتا تا ہے، اس کے فوائد بتاتا ہے، اسکے جواز کی دلیلیں بتا تا ہے لیکن یہاں محض ڈھول پیٹ کر خونریزی کو جائز قرار دیا جاتا تھا حالانکہ محض ڈھول پیٹنے سے اور دھم دھم دھم سے کیا بنتا ہے۔پھر میں نے دیکھا کہ بعض دفعہ بڑے بینڈ بجتے تھے اور فوجیں بازاروں میں پریڈ کرتی تھیں اور لوگ نعرے لگاتے تھے کہ سپاہیو ! شاباش ! ملک کی حفاظت کے لئے مر جاؤ۔اور یہ سارا دھوکا ہوتا تھا کیونکہ جس کو مارنے کیلئے وہ جا رہے ہوتے تھے وہ ایک معمولی سی حکومت ہوتی تھی اور ظاہر یہ کیا جاتا تھا کہ ہماری فوج نکلے گی اور قتل عام کرتی چلی جائے گی اور اُسے فتح کرے گی اور یوں اپنی بہادری اور دلیری کا سکہ بٹھا دے گی۔مثلاً جرمنی میں اعلان ہو رہا ہے کہ اے جرمن والو ! تم نے اپنے ملک کی حفاظت کرنی ہے اور لڑنے چلے ہیں پولینڈ سے جو ایک تھپڑ کی مار ہے۔انگلستان میں اعلان ہو رہا ہے کہ آجاؤ انگلستان والو! تم بڑے ظالمانه خونریزی غلط پروپیگنڈہ