سیر روحانی — Page 567
۵۶۷ بہادر ہو ، تمہاری روایتیں بڑی مشہور ہیں اور جا رہے ہیں شیر شاہ سے لڑنے کے لئے اور کہا جا رہا ہے کہ شاباش انگریز و ! تم اتنے بہادر ہو حالانکہ مقابل میں چند ہزار آدمی ہیں اور جا رہا ہے اتنے بڑے ملک کا لشکر۔پھر اُس کے پاس ایک گولی ہوتی تھی تو ان کے پاس سو گولی ہوتی تھی لیکن ظاہر یہ کرتے تھے کہ ہماری قوم اور ملک خطرہ میں ہیں پس اے بہادر و! اپنے ملک کی عزت کو بچاؤ حالانکہ عزت بچانے کا تو کوئی سوال ہی نہیں۔جائیں گے تو یونہی ختم کر دیں گے۔جیسے میں نے بتایا ہے انگریزوں نے ٹرانسوال پر حملہ کیا یا جرمنوں نے زیکو سکوا کیا اور پولینڈ پر حملہ کیا اور ظاہر یہ کیا کہ ہماری عزت خطرہ میں ہے ہماری عزت برباد ہو گئی ہے حکومتیں ہمارے خلاف بڑے منصوبے کر رہی ہیں۔یا روس نے فن لینڈ پر حملہ کیا نقشہ پر بھی دیکھو تو یوں معلوم ہوتا ہے جیسے باز کے منہ میں پڑی۔مگر فن لینڈ پر حملہ کیا گیا اور اعلان کیا گیا کہ فلاں جرنیل کو مارشل بنایا جاتا ہے اور وہ فن لینڈ کی لڑائی کے لئے جا رہا ہے۔فلاں جرنیل کو بھیجا جا رہا ہے اور وہ اتنا مشہور ہے۔لاکھوں کی فوج بھجوائی جارہی ہے حالانکہ فن لینڈ بیچارے کے سارے سپاہی دس ہزار سے زیادہ نہیں اور دس لاکھ کا لشکر بھجوایا جا رہا ہے اور سارے ملک میں اعلان ہو رہا ہے کہ اُٹھو ! اٹھو! ما روا ما رو! وہ ہمیں مار چلا ہے اور ہم مجبور ہیں کہ اُس کا مقابلہ کریں۔غرض اس قسم کے اعلانات میں کوئی عقل نظر نہیں آتی تھی۔پس یہ نوبت خانہ کیا ہے یہ لوگوں سے ایک تمسخر ہے اور محض ایک کھیل بنائی گئی ہے یا ایک دھوکا ہے جو دیا جا رہا ہے۔نا جائز حملے اور بعض دفعہ میں نے دیکھا کہ ظالمانہ حملے ہوتے تھے۔لوگوں کا کوئی قصور ہی نہیں ہوتا تھا یو نہی حملہ کر دیا جاتا تھا لیکن کہا یہ جاتا تھا کہ ہم مظلوم ہیں اور ہوتا تھا دوسرا مظلوم۔مثلاً انگریزوں نے ٹیپو سلطان پر حملہ کر دیا حالانکہ ٹیپو نے اُن کا کچھ بھی نہیں بگاڑا تھا انہوں نے میسور کو ہضم کرنا چاہا۔گویا اُن کی بھیڑیا اور بکری والی مثال تھی۔کہتے ہیں ایک نہر سے بکری اور بھڑ یا پانی پی رہے تھے بکری نیچے کی طرف پی رہی تھی اور بھڑیا اوپر کی طرف پی رہا اور پی تھا۔اُس کا جو بکری کھانے کو دل چاہا تو بکری سے کہنے لگا دیکھو! میرا پانی گدلا کرتی ہو شرم نہیں آتی اس قدر گستاخی کرتی ہو۔بکری نے کہا جناب ! میں پانی گدلا کیسے کر سکتی ہوں آپ او پر پانی پی رہے ہیں اور میں نیچے پی رہی ہوں آپ کا پیا ہوا میری طرف آرہا ہے میرا پیا ہوا آپ کی طرف نہیں جا رہا۔اس پر جھٹ اُسے پنجہ مار کر کہنے لگا گستاخ ! بے ادب ! آگے سے جواب دیتی ہے