سیر روحانی — Page 565
۵۶۵ ہم نے فتح کر لیا مگر اس کے بعد باہر سے اور قومیں آئینگی جو ان سے بھی زیادہ لڑنے والی ہیں اُن سے تمہارا مقابلہ ہو گا اور اُن کے مقابلہ میں بھی یہ نتیجہ نکلے گا کہ جب تم لڑو گے تو اُس وقت تک تمہاری لڑائی جاری رہے گی جب تک کہ وہ ہتھیار پھینکنے پر مجبور نہ ہو جائیں۔یہ قیصر اور کسری کی جنگوں کی خبر دی گئی ہے اور تمام صحابہ اور مسلمان مفسرین اس پر متفق ہیں کہ یہ خبر اس بات کے متعلق تھی کہ آئندہ ان سے لڑائی ہونے والی ہے۔اب اِن ملکوں کو اُسوقت تک عرب کا کبھی خیال بھی نہیں آیا تھا وہ تو سمجھتے تھے کہ اس قابل ہی نہیں کہ ہم اس کو فتح کریں۔اردگرد کے تمام سرسبز و شاداب علاقے پہلے سے اُن کے قبضہ میں تھے اور بیچ کا صحراء اُن کے لئے کوئی قیمت نہیں رکھتا تھا مگر فرماتا ہے ہم تم سے اُن کی جنگ کروائیں گے اور وہ ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہونگے۔اسی طرح اس میں یہ بھی خبر دی گئی تھی کہ عرب مالی طور پر اتنا تر قی کر جائے گا کہ جو تو میں پہلے اُسے ذلیل سمجھتی تھیں وہ اُس کی اہمیت کو محسوس کرنے لگ جائیں گی۔اب یہ عجیب خبر دیکھ لو کہ آٹھ سالہ جنگوں کے نتیجہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری زمانہ میں قیصر نے حملہ کرنا شروع کیا اور حضرت ابو بکر کے زمانہ میں کسری نے حملہ کرنا شروع کیا اس کے بعد جنگیں اتنی بڑھیں کہ قیصر بھی تباہ ہو گیا اور کسری بھی تباہ ہو گیا اور وہ خبر پوری ہو گئی جو اللہ تعالیٰ نے اس کے آگے بیان فرمائی تھی کہ قَدْ اَحَاطَ اللَّهُ بِهَا یعنی اللہ تعالٰی نے انہیں تباہ کرنے کی پہلے سے خبر دے رکھی ہے۔یہ عجیب بات ہے کہ اسلامی اسلامی نوبت خانہ کی ایک امتیازی خصوصیت نوبت خانہ کا کمال اتنا بڑھا ہوا تھا کہ آٹھ سالہ جنگوں میں چھ سات جنگوں میں کفار نے مکہ سے حملہ کیا اور بڑی بڑی احتیاطوں کے ساتھ حملہ کیا لیکن ایک بھی ایسا حملہ ثابت نہیں جس کی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر نہ مل چکی تھی اور ہیں تمہیں حملے محمد رسول اللہ نے اُن کے علاقہ پر کئے اور اُن میں سے ایک بھی حملہ ایسا نہیں جسکی خبر انہیں پہلے سے ملی ہو۔یہ کتنا بڑا شاندار نشان ہے۔اِن کا نوبت خانہ کتنا شاندار ہے کہ فور اخبر پہنچا دیتا ہے اور اُن کا نوبت خانہ کس طرح تباہ کر دیا جاتا ہے اور کمزور کر دیا جاتا ہے کہ ایک لڑائی کی خبر بھی تو مکہ والوں کو پہلے نہیں ملتی کہ حملہ ہو جائے گا۔بلکہ اسلامی لشکر اُن کے سروں پر جا پہنچتا تھا اور بعض دفعہ وہ گھروں میں اِدھر اُدھر پھر رہے ہوتے تھے کہ پتہ لگتا اسلامی لشکر پہنچ گیا ہے پہلے پتہ ہی نہیں لگتا تھا۔